اسلام آباد: وزارتِ توانائی نے وفاقی کابینہ سے اپنی طرف سے نامزد کیے گئے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل)، پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی)، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)اور پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ (پارکو) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی آسامیوں کے خلاف بھرتیوں کی منظوری کےلیے درخواست کی ہے۔
ذرائع کےمطابق وزارتِ توانائی کی پیٹرولیم ڈویژن کو مذکورہ آسامیوں کی بھرتیاں مکمل کرنے کے لیے نامزد کیےگئے چارسرکاری آرگنائزیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور کابینہ کی منظوری کے لیے درخواست کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے لیے یہ آسامیاں بعض وجوہات کی بنا پر پیدا ہوئی ہیں، جس میں ایک ڈائریکٹر کی موت، پیشکش سے انکار اور کچھ ڈائریکٹرز کے استعفوں کی وجہ سے خالی ہوئی تھیں۔
وزیراعظم آفس نے ایس این جی پی ایل، پی ایم ڈی سی اور او جی ڈی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نامزدگی کی منظوری دی تھی۔
ذرائع نے مزید کہا ہے کہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں متعلقہ بورڈز کی باقی مدت کے لیے مذکورہ بورڈز کی خالی آسامیوں کی بھرتی کی منظوری دینے کا امکان ہے،پیٹرولیم ڈویژن نے کابینہ کو منظوری کے لیے سمری بھجوا دی ہے۔
دستاویزات کے مطابق چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ایس این جی پی ایل کی آسامی دلاور عباس کے 13 نومبر 2019 کو انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی جبکہ حمیدالدین نے 28 جون 2019 کو پی پی ایل میں بطور ڈائریکٹر کے ذاتی وجوہات کی بنا پر خدمات سرانجام دینے سے معذرت کر لی تھی۔
اسی طرح شمس الدین احمد شیخ نے 22 نومبر 2019 کو پی ایم ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے طور پر خدمات دینے کی پیشکش سے انکار کر دیا تھا۔ طارق علی شاہ نے 20 نومبر 2019 کو او جی ڈی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے طور پر استعفیٰ دے دیا تھا۔
دستاویزات کے مطابق شبیر حسین ہاشمی کو ایس این جی پی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی خالی آسامی کے لیے، شمس الدین احمد شیخ کو پی پی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے لیے، محمد اقبال ملک کو پی ایم ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے لیے جبکہ سندھ چیف سیکرٹری کو او جی ڈی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے طور پر خدمات سرانجام دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم آفس نے شبیر حسین ہاشمی کی بطور ایس این جی پی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرنامزدگی، محمد اقبال ملک کو پی ایم ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی نامزدگی اور سندھ کے سیکرٹری توانائی کو او جی ڈی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی نامزدگی کی منظوری دے دی تھی۔
اس دوران وزیراعظم آفس نے سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن کو بطور پارکو کے چئیرمین آف بورڈ آف ڈائریکٹر جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری (پالیسی) پیٹرولیم ڈویژن کو بطور ڈائریکٹر، آفتاب حسین کو بطور ڈائریکٹر (سندھ)، عبدالھادی شاہ کو بطور ڈائریکٹر (خیبرپختونخوا)، بشرا ناز ملک کو بطور ڈائریکٹر (پنجاب کی خواتین نمائندہ) اور مینجنگ ڈائریکٹر پارکو کو بطور پارکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ڈائریکٹر کی منظوری دے دی ہے۔ اور اس حوالے سے وزیراعظم آفس نے کابینہ کی منظوری کے لیے بھی درخواست کی منظوری دی۔