متحدہ عرب مارات نے بھارتی تاجربی آر شیٹی کے اثاثے منجمد کردیئے

373

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے مرکزی بنک نے ملک میں کام کرنے والے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھارتی کاروباری شخصیت این ایم سی ہیلتھ کیئر گروپ کے بانی اور سابق چیئرمین بی آر شیٹی کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیں۔

العریبہ ٹی وی کے مطابق مرکزی بینک کی ہدایات پربی آر شیٹی کے اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ ان کے خاندان کے کھاتے اور ان کی ملکیتی کمپنیوں کے بنک کھاتے بھی منجمد کردیئے گئے ہیں۔

اخبار البیان کے مطابق مرکزی بنک نے بھارتی بزنس مین بی آر شیٹی کی کمپنیوں کے سینئر عہدیداروں اور منتظمین کے بنک کھاتے بھی منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔

حال ہی میں این ایم سی نے چھ ارب 60 کروڑ ڈالر کے قرض کا انکشاف کیا تھا جو 30 جون 2019ء کو ہیلتھ کیئر گروپ کے عبوری مالی ڈیٹا ظاہر نہیں کیا گیا۔ 9 اپریل کو برطانیہ کی سپریم کورٹ نے ابو ظبی کمرشل بینک کی طرف سے کی گئی درخواست کے جواب میں این ایم سی پر جوڈیشل گارڈ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس پرکمپنی نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔

بی آر شیٹی جو برطانیہ میں سنگین مالیاتی سکینڈل میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں، نے حالیہ پریس بیانات میں کہا تھا کہ وہ پروازیں بحال ہوتے ہی متحدہ عرب امارات واپس جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here