کراچی: حکومت نے آئل ریفائنریز کو خام تیل درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔
وزارت توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق یہ فیصلہ ملک میں گندم کی کٹائی کے جاری سیزن کی وجہ سے گیسولین کی کھپت بڑھنے کے باعث کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:
امریکی خام تیل کی قیمت منفی ہونے کا مطلب کیا ہے؟ عام کسٹمر کو کتنا فائدہ ہوگا؟
گھریلو صارفین کو مارچ کے گیس بل قسطوں میں جمع کرانے کی اجازت
طلب کم ہونے سے پاکستان کا قطر سے ایل این جی کی درآمد میں کمی کا فیصلہ
موجودہ قوانین کے تحت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کیلئے 20 دن کے تیل کا ذخیرہ رکھنا لازم ہوتا ہے مگر کورونا لاک ڈاؤن کے باعث مانگ میں کمی کی وجہ سے حکومت نے 26 مارچ 2020ء کو تیل کی مزید درآمد پر پابندی لگا دی تھی۔
ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی سے فائدہ اُٹھانے اور ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث مانگ بڑھنے کی وجہ سے حکومت نے اس پابندی کو اُٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔