لکی سیمنٹ اور میپل لیف سیمنٹ کو تیسری سہ ماہی میں بھاری نقصان

1716

لاہور: لکی سیمنٹ لمیٹڈ اور میپل لیف سیمنٹ لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مالی کارکردگی کا اعلان کر دیا ہے، دونوں کمپنیوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 

لکی سیمنٹ لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 31 مارچ 2020 تک ختم ہونے والی تیسری سہ ماہی تک مالی کارکردگی کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق انہیں ٹیکس ادائیگی کے بعد 1.759 ارب روپے منافع ہوا لیکن گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران کمپنی نے ٹیکس ادائیگی کے بعد 3.860 ارب روپے منافع حاصل کیا تھا، کمپنی کی آمدن میں 54.43 فیصد کمی ہوئی ہے۔

کمپنی کے مطابق تیسری سہ ماہی میں ان کا کاروبار گزشتہ سال کی نسبت غیرمستحکم رہا، رواں برس کمپنی کو تیسری سہ ماہی میں 998.840 ملین روپے آمدن ہوئی جبکہ گزشتہ سال ان کی آمدن 2.793 ارب روپے تھی، لہذا رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کی آمدن میں 62.2 فیصد کمی آئی ہے۔

ٹاپ لائن سکیورٹیز کے ایک سینئر تجزیہ کار کے مطابق سالانہ اعتبار سے لکی سیمنٹ کی آمدن 58 فیصد کم رہی، سالانہ سیلز میں آٹھ فیصد سے 2.1 ملین ٹن (سیمنٹ اور بجری) میں اضافے کے باوجود مقامی اور بین الاقوامی سطح پر سیمنٹ کی سالانہ بنیاد پر سیلز میں بھی 11 فیصد سے 11.2 ارب روپے کمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

لاک ڈاؤن سے سیمنٹ کی طلب میں 25 فیصد کمی ہو سکتی ہے، سیمنٹ مینوفیکچررز

لاک ڈائون کی وجہ سے سیمنٹ کی فروخت میں 80 فیصد، برآمدات میں 93 فیصد کمی

دوسری جانب میپل لیف سیمنٹ فیکٹری کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 31 مارچ 2020 تک ختم ہونے والی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کو ٹیکس ادائیگی کے بعد 31 مارچ 2020 تک ختم ہونے والی سہ ماہی میں 960.095 ملین روپے نقصان ہوا، گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران کمپنی کو ٹیکس ادائیگی کے بعد 557.908 ملین روپے اضافہ ہوا تھا، اس طرح کمپنی کو 272 فیصد نقصان ہوا ہے۔

زیرِ جائزہ عرصہ کے دوران کمپنی کی سیلز گزشتہ برس کے 6.104 ارب روپے کے مقابلے میں 6.914 ارب روپے ریکارڈ کی گئیں، یوں کمپنی کی سیلز میں 13.27 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں ٹیکس ادائیگی کے بعد کمپنی کو 1.281 ارب روپے نقصان ہوا جبکہ اسی عرصے کے دوران کمپنی کو ٹیکس ادائیگی کے بعد 350.327 ملین روپے منافع ہوا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here