صدر مملکت کے دستخط کے بعد سمگلنگ کے خلاف آرڈی نینس نافذ العمل، سخت سزائیں تجویز

گھی، چینی، دالیں، چاول، آٹے سمیت اشیائے خورونوش، علاج  معالجے کے لیے ضروری سامان کی سمگلنگ پر بھی آرڈیننس کا اطلاق، اطلاع دینے والے کو ریکوری کا 10 فیصد انعام دیا جائے گا 

722

اسلام آباد: ملک میں چ پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دستخط کردیے جس کے بعد آرڈیننس فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا، آرڈی نینس کے مطابق 30 لاکھ مالیت کی اشیا کی اسمگلنگ پر 2 سال کی سزا ہوگی۔

گزشتہ دنوں وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے سمگلنگ کے خلاف سزاؤں سے متعلق آرڈیننس کی منظوری دی تھی جس پر اب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دستخط کردیے ہیں۔

آرڈیننس کے مطابق 30 سے 50 لاکھ مالیت کی اشیا کی اسمگلنگ پر 3 سال کی سزا ہوگی، 50 سے 75 لاکھ مالیت کی اشیا کی اسمگلنگ پر 5 سال کی سزا ہوگی۔

اسی طرح 75 سے ایک کروڑ کی اشیا کی اسمگلنگ پر 10 سال کی سزا ہوگی، ایک کروڑ سے زائد مالیت کی اشیا کی اسمگلنگ پر 14 سال سزا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: 

سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لئے خفیہ ایجنسیوں کی خدمات حاصل کی جائیں

ایران سے تیل کی اسمگلنگ سے پاکستان کو سالانہ 60 ارب روپے کا نقصان

گندم بحران، سمگلنگ میں ملوث کسٹمز کے سات اہل کار ملازمت سے برخاست

آرڈیننس کے مطابق 10 ہزار ڈالر یا اس کے برابر غیرملکی کرنسی پر 2 سال کی سزا ہوگی، 20 ہزار ڈالر یا اس کے برابر غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ پر 3 سال تک سزا ہوگی۔

اسی طرح 50 ہزار سے ایک لاکھ ڈالر یا اس کے برابر غیرملکی کرنسی کی سمگلنگ پر 10 سال تک سزا ہوگی، ایک لاکھ ڈالر سے زائد غیرملکی کرنسی سمگلنگ پر 14 سال تک کی سزا ہوگی۔

آرڈیننس کے مطابق آرڈیننس کا اطلاق غیرملکی کرنسی، سونے اور چاندی پر بھی ہوگا، کسٹمز، ایف بی آر اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائی کے مجاز ہوں گے جبکہ متعلقہ ادارے کارروائی نہ کریں تو سیکرٹری قانون کو کارروائی کا اختیار ہوگا۔

چینی، دالیں، چاول، آٹے سمیت اشیائے خورونوش کی سمگلنگ پر بھی آرڈیننس کا اطلاق ہوگا، علاج  معالجے کے لیے ضروری سامان کی سمگلنگ پر بھی آرڈیننس لاگو ہوگا، گھی، تیل، سٹاک کی سمگلنگ پر بھی آرڈیننس کا اطلاق ہوگا۔

آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ خصوصی عدالتیں ملوث افراد کے خلاف سمری ٹرائل کریں گی، آرڈیننس کے تحت سمگلرز کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی ہوسکے گی اور سمگلرز کو وارنٹ کے بغیر بھی گرفتار کیا جا سکے گا۔

آرڈیننس کے مطابق سمگلنگ کی اطلاع دینے والے کو ریکوری کا 10 فیصد انعام دیا جائے گا جبکہ پکڑا گیا مال بحق سرکار ضبط کر لیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here