سٹیٹ بینک کا سوموار کو چھٹی کا فیصلہ، بینکوں میں زکوۃ کی کٹوتی کی جائے گی

608

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے سوموار زکوٰۃ کٹوتی کیلئے بینکوں کی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ 

مرکزی بینک کے مطابق سوموار کے روز تمام بینک، ڈویلپمنٹ فنانس انسٹی ٹیوشن اورمائیکروفنانس بینک کسی بھی سہولت کے لیے بند رہیں گے۔ تاہم، تمام بینکوں کے ملازمین (گھر سے یا دفترمیں کورونا وائرس کے تحت اپنی اپنی ذمہ داریاں) ضروری سرگرمیاں انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے:

 ٹی بلز پرغیر ملکی سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی، سٹیٹ بینک

گورنر سٹیٹ بینک کی ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان کے ڈائریکٹرز سے ویڈیو کانفرنس، کارکنوں کی تنخواہوں کی ری فنانس سکیم پر تبادلہ خیال 

ماہِ مقدس میں بینک کے اوقاتِ کار پیر سے جمعرات کے دوران صبح دس بجے سے دوپہر چار بجے تک مقرر کیے گئے ہیں اور پندرہ منٹ نماز کے لیے رکھے گئے ہیں۔ تاہم جمہ کے روز کام کرنے کا دورانیہ صبح دس بجے سے ایک بجے تک بغیر وقفے کے رکھا گیا ہے۔

بینکوں میں سوموار سے جمعرات تک کاروبار کا دورانیہ شہریوں کو سروسز سہولیات دینے کے لیے صبح دس بجے سے بغیر وقفے کے ڈیڑھ بجے تک رکھا گیا ہے جبکہ جمہ کے روز دس بجے سے ایک بجے تک بغیر وقفے کام کیا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here