حکومت نے قومی بچت کی مختلف سکیموں پر شرح منافع کم کر دی

بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس اور پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ پر ریٹ آف ریٹرن 1.96 فیصد پوائنٹس کمی کے بعد 12.28 فیصد سے کم ہوکر 10.32 فیصد ہوگئی

1131

اسلام آباد: حکومت نے قومی بچت کی مختلف سکیموں اور اکاؤنٹس پر منافع کی شرح کم کردی، اب رقم جمع کروانے اور سرمایہ کاری کرنے پر نئی قیمتوں کا اطلاق 24 اپریل سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ سلسلہ وار نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 2 فیصد کمی کے ساتھ 10.54 فیصد کے بجائے 8.54 فیصد ہوگئی۔

اسی طرح بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس اور پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ پر ریٹ آف ریٹرن 1.96 فیصد پوائنٹس کمی کے بعد 12.28 فیصد سے کم ہوکر 10.32 فیصد ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: 

فنڈز میں کروڑوں کی خردبرد، قومی بچت سکیم کے 4 ملازمین کے خلاف کیس دائر

بچت سکیموں میں اے ایم ایل، سی ایف ٹی قواعد پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے بورڈ کی تشکیل

ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر ریٹ آف ریٹرنز 2.28 فیصد پوائنٹس کمی کے ساتھ 10.52 فیصد سے 8.28 فیصد ہوگیا۔ سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر ریٹرز 3.03 فیصد پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.13 فیصد سے 8.10 فیصد ہوگیا۔

سیونگز اکاؤنٹس سرٹیفکیٹ پر بھی ریٹ آف ریٹرن 1.6 فیصد کمی کے ساتھ 8.60 فیصد کے بجائے 7 فیصد ہوگیا۔

ریٹ آف ریٹرنز پر نظرِ ثانی کر کے اس میں کمی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ میں کمی کے ساتھ پاک انویسٹمنٹ بانڈز اور ٹریژری بلز پر طویل مدتی سرمایہ کاری کی گرتی ہوئی سیکنڈری مارکیٹ کی پیداوار کے سبب کی گئی۔

خیال رہے قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی شناخت کے لیے وزارت خزانہ نے قانونی مسودہ جاری کیا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ قومی بچت اپنے40لاکھ صارفین کی جانچ پڑتال کےلیے نادرا سےمدد حاصل کرے گا اور مشکوک افرادکی نشاندہی کیلئے یواین ایس سی کی فہرست کوبھی چیک کرے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here