بیسٹ وے گروپ  کے کورونا کے خلاف جنگ کیلئے 600 ملین روپے کا عطیات

682

اسلام آباد:  پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے بڑی غیر ملکی سرمایہ کار ”بیسٹ وے گروپ“  نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں 600 ملین روپے کے عطیات دیئے ہیں۔

بیسٹ وے گروپ نے جنوری تا اپریل 2020ء کے چار ماہ میں کورونا وائرس کے خلاف جاری جدوجہد میں 600 ملین روپے کے عطیات دیئے ہیں جن میں سے 200 ملین روپے وزیراعظم کے کورنا ریلیف فنڈ کو بھی عطیہ کئے گئے ہیں۔

بیسٹ وے گروپ کے سی ای او لارڈ ضمیر چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ گروپ چیئرمین سر انور پرویز کی جانب سے پاکستانی بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے والے ایک بڑے گروپ کی حیثیت سے ہم اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں اور انشاء اللہ ضرورت کی اس گھڑی میں ہم اپنے ملک اور قوم کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چار ماہ میں اپنی کاروباری و سماجی ذمہ داریوں کے تحت گروپ نے کورونا وباء کے خلاف جاری جنگ میں 600 ملین روپے کے عطیات فراہم کئے ہیں۔ جب اور جہاں ضرورت ہو گی بیسٹ وے گروپ مزید وسائل کی دستیابی کو یقینی بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بیسٹ وے گروپ ملک بھر میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اور ہم نے ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں کے لئے ادویات اور وینٹی لیٹرز کے عطیات دیئے ہیں اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here