کورونا کے باوجود تیسری چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کا انعقاد شیڈول کے مطابق ہوگا

نمائش 5 سے 10 نومبر تک جاری رہے گی، انعقاد 3 لاکھ 60 ہزار مربع میل کے علاقے پر ہوگا، پاکستانی کمپنیوں کے لیے برآمدی آرڈر حاصل کرنے کا شاندار موقع

604

بیجنگ: کورونا وائرس کی وبا کے باوجود تیسری چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کا انعقاد رواں برس شیڈول کے مطابق 5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں ہوگا۔

اس نمائش کا انعقاد 3 لاکھ 60 ہزار مربع میل کے رقبے پر کیا جائے گا اور اپریل کے آغاز پر ایک ہزار کمپنیاں اس نمائش میں شرکت کا فیصلہ کر چکی تھیں۔

نمائش میں صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کے لیے ایک خصوصی حصہ مختص کیا جائے گا جہاں تقریباً 500 کمپنیاں اپنے طبی آلات کی نمائش کریں گی۔

گزشتہ برس منعقد ہونے والے نمائش کے دوسرے ایڈیشن میں 35 پاکستانی کمپنیوں نے حصہ لیا تھا اور ٹیکسٹائل، لیدر، کھیلوں کے سامان، سرجیکل آلات اور گھریلو تزئین و آرائش کی مصنوعات نمائش کے لیے پیش کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے: 

’سی پیک کا دوسرا مرحلہ فائنلائز کردیا ہے‘

کورونا کے باعث 2020میں عالمی تجارت ایک تہائی رہ جائے گی: عالمی ادارہ برائے تجارت

آئی ایم ایف کی جانب سے قرضوں میں ریلیف سے پاکستان کو کتنا فائدہ ہوگا؟

واضح رہے کہ نمائش کے پہلے ایڈیشن میں پاکستان کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ رواں برس بھی چین کو پاکستان کی جانب سے نمائش میں بھرپور شرکت کی امید ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے کے دوسرے مرحلے پر دستخظ ہونے کے بعد یہ نمائش پاکستانی تاجروں کے لیے چینی مارکیٹ میں جگہ بنانے اور اس سے فائدہ اُٹھانے کا زبردست موقع ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان آزادانہ تجارت کے دوسرے فیز کا نفاذ جنوری 2020 میں ہوا تھا اور اس کے تحت پاکستانی تاجر اور برآمد کنندگان چینی مارکیٹ میں 313 نئی مصنوعات زیرو ڈیوٹی کے تحت متعارف کرواسکتے ہیں۔

اس معاہدے کے پہلے فیز کے تحت پاکستان کوپہلے 742 مصنوعات پر زیرو ڈیوٹی کی سہولت حاصل تھی مگر معاہدے کے دوسرے فیز کے آغاز کے بعد پاکستان اب 1 ہزار 47 مصنوعات چینی مارکیٹوں میں زیرو ڈیوٹی کے تحت فروخت کے لیے پیش کرسکتا ہے۔

پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری اس سہولت سے بلخصوص فائدہ اُٹھا کر چین کو برآمدات بڑھا سکتی ہے جس کی درآمدی منڈی کا حجم 64 ارب ڈالر ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here