پاکستان فورتھ جنریشن ریگولیٹر کا درجہ حاصل کرنے والا ایشیا کا پہلا ملک بن گیا

726

اسلام آباد: بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) نے پاکستان کو فورتھ جنریشن ریگولیٹر (جی 4) کا درجہ دے دیا اور پاکستان اس مقام کو حاصل کرنے والا  جنوبی ایشیا کاپہلا ملک بن گیا ہے۔

ایشیا پیسیفک کے 38 ممالک میں سے، صرف 8 فیصد ریاستیں ہی جی4 کی حیثیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

آئی ٹی یو کی رپورٹ ”گلوبل آئی سی ٹی ریگولیٹری آؤٹ لک 2020 (جی آئی آر او)” کے مطابق، پاکستان نے 100 میں سے 88 نمبر حاصل کئے جس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان کے آئی سی ٹی ریگولیشنز معاشی اور معاشرتی پالیسی کے اہداف پر مشتمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: 

غیر یقینی بڑھنے سے ٹیکنالوجی کمپنیاں ملازمین کو نکالنے لگیں، تنخواہوں میں بھی کٹوتیاں

اسرائیل دہشتگردوں کی ٹریکنگ کیلئے استعمال ہونے والی جاسوس ٹیکنالوجی سے کورونا وائرس کے مریضوں کی نگرانی کرے گا

پاکستانی ٹیلی کام کمپنیوں پر سائبر حملہ، ڈارک ویب پر 115 ملین صارفین کی ذاتی معلومات ‘برائے فروخت’ کا اشتہار

پاکستان پورے ایشیا پیسیفک خطے میں سرفہرست پہلے پانچ ریگولیٹرز میں شامل رہا جبکہ عالمی درجہ بندی میں 48 ویں نمبر پہ رہا۔

جی آئی آر او 193 ممالک کی طرف سے فراہم کردہ اعلیٰ کوالٹی ڈیٹا پر مشتمل ہے جو کہ ”آئی سی ٹی ریگولیٹری ٹریکر“ کی بنیاد ہے۔

آئی ٹی یو کا تیار کردہ ٹریکر شواہد پر مبنی ایک ٹول ہے جس کے ذریعے فیصلہ سازوں اور ریگولیٹرز کو آئی سی ٹی ریگولیشن کے ارتقاء کی نگرانی کرنے میں مدد ملتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ریگولیٹری اتھارٹی کے لئے 20 میں سے 20 نمبر حاصل کئے، ریگولیٹری مینڈیٹ میں 22 میں سے 19نمبر ریگولیٹری رجیم میں 30 میں سے 22اور مسابقتی فریم ورک کے لئے28میں سے 27 نمبر حاصل کیے۔

رپورٹ میں ”باہمی تعاون کے ساتھ ریگولیشن“ کی جانب پاکستان کے سفر کوخصوصی طور پر اجاگر کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی اور سماجی و معاشی فوائد کے پیش نظر نئے بین الاقوامی بینچ مارک کے تحت صارفین کے مفادات کے تحفظ اور عوامی نجی تعاون کے فروغ کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here