کرنٹ اکائونٹ خسارہ میں گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 99 فیصد کی کمی

جولائی 2019ء سے مارچ 2020 تک کرنٹ اکائونٹ خسارہ 2.768 ارب ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں یہ خسارہ 10.284 ارب ڈالر تھا

491

اسلام آباد: کورونا وائرس کی وباء اوراس کے نتیجہ میں دنیاء بھرمیں لاک ڈاون کی وجہ سے پاکستان کے کرنٹ اکائونٹ کے خسارہ میں گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 99 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

گزشتہ سال مارچ میں کرنٹ اکائونٹ کے خسارہ کا حجم 823 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا، مارچ 2020ء میں یہ خسارہ 6 ملین ڈالر رہا۔ مجموعی طورپر جاری مالی سال کے 9 ماہ کے دوران کرنٹ اکائونٹ کے خسارہ میں 73.1 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

جولائی 2019ء سے لیکر مارچ 2020 تک کی مدت میں کرنٹ اکائونٹ کے خسارہ کا حجم 2.768 ارب ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں کرنٹ اکائونٹ کے خسارے کاحجم 10.284 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق اشیاء کی تجارت میں جاری مالی سال کے دوران خسارے میں 31 فیصد کی کمی ہوئی، گزشتہ مالی سال میں اشیاء کی تجارت میں خسارے کا حجم 21.262 ارب ڈالر تھا جو جاری مالی سال میں کم ہوکر14.68 ارب ڈالررہ گیا۔

اس طرح خدمات کے شعبہ میں خسارے میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر30 فیصد کی کمی ہوئی ہے، جاری مالی سال میں خدمات کے شعبہ کے خسارے کاحجم 2.44 ارب ڈالر رہا۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں خدمات کے شعبہ کا خسارہ 3.488 ارب ڈالرریکارڈ کیاگیاتھا۔ جی ڈی پی کے تناسب سے جاری مالی سال میں حسابات جاریہ کے خسارے میں 1.3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here