کورونا وائرس: مزید 17 افراد جان کی بازی ہار گئے، ہلاکتیں 209، کیسز کی تعداد 9749 ہو گئی

وزیر اعظم عمران خان کی کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آ گئی: نجی ٹی وی، وائرس کی بلند ترین سطح مئی کے آخر اور جون کے شروع میں متوقع ہے: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی'

1021

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 17 افراد جان کی بازی ہار گئے جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 209 ہوگئی ہے جبکہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 9749 ہوگئی ہے، وائرس کا شکار ہونے والے 2156 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں جبکہ باقی 7384 افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

کورونا وائرس کے اعدادوشمار کیلئے بنائے گئے سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں ہونے والی 209 میں خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 80، سندھ میں 66، پنجاب میں 51، بلوچستان میں 6، گلگت بلتستان میں 3 اور اسلام آباد میں 3 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا

نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی کورونا وائرس کے لیے کرائے گئے ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آ گئی ہے۔

وزیر اعظم سے چند روز قبل ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے ملاقات کی تھی، فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیر اعظم نے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔عمران خان کے کورونا ٹیسٹ کے لیے شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز نے سیمپل لیے تھے

رمضان میں کورونا سے سینکڑوں اموات کا خدشہ

پاکستان سمیت برطانیہ اور سعودی عرب کے نامور مسلمان ماہرین صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر  رمضان المبارک میں باجماعت نمازیں اور تراویح پڑھانے پر  اصرار جاری رکھا گیا تو  پاکستان میں کورونا وائرس سے سینکڑوں اموات ہو سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: 

آئی ایم ایف کی کورونا سے نمٹنے کے پاکستانی اقدامات کی تعریف

تاریخی لاک ڈائون کے باعث عالمی معیشت کی شرح نمو میں 3 فیصد گراوٹ متوقع

رواں سال پاکستان کے جی ڈی پی کی شرح نمو میں مزید کمی کا امکان، سٹیٹ بینک کی دوسری سہ ماہی رپورٹ جاری

جناب وزیراعظم! آپ غلط کہتے ہیں، پاکستان لاک ڈائون کا متحمل ہو سکتا ہے مگر اس پلان کے تحت ۔۔۔

ان خدشات کا اظہار پاکستان، برطانیہ اور سعودی عرب کے نامور ماہرین صحت نے پاکستانی علماء، حکومت پاکستان اور ملک کی تاجر برادری کے نام ایک خط میں کیا ہے۔

خط لکھنے والے ڈاکٹروں میں ڈاکٹر عبدالباری خان کراچی، ڈاکٹر فیصل محمود کراچی، ڈاکٹر خرم خان لندن، ڈاکٹر شیمویل اشرف کراچی، ڈاکٹر سعد خالد نیاز کراچی، ڈاکٹر عبدالباسط کراچی، ڈاکٹر رضی محمد میر پور خاص، ڈاکٹر حنیف چٹنی کراچی، ڈاکٹر زاہد جمال کراچی، ڈاکٹر فرید شاہ مدینہ منورہ، ڈاکٹر یحییٰ چاولہ کراچی، ڈاکٹر مغیث مکہ مکرمہ اور ڈاکٹر رضا سید کراچی سے شامل ہیں۔

‘کورونا وائرس کی بلند ترین سطح مئی کے آخر اور جون کے شروع میں متوقع’

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی  نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی بلند ترین سطح مئی کے آخر اور جون کے شروع میں متوقع ہے۔

اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں ابھی تک ہم اس وائرس کی بلند ترین سطح پرنہیں پہنچے مگر ہمیں تیار رہنا چاہیے کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوگا کیونکہ وائرس کی بلند ترین سطح مئی کے آخر اور جون کے شروع میں متوقع ہے۔

ملک میں لاک ڈاؤن سے متعلق وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے، ہم مستقل لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے، تمام عوامل کو پیش نظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل مرتب یا تبدیل کرتے رہنا ہوگا۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی واپسی پر  شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہزاروں پاکستانی وطن واپسی کے منتظر ہیں، ان کی تکلیف کا احساس ہے اس لیے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

‘گنجان آبادیوں میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے’

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں آج سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جس میں زیادہ تعداد کراچی کی ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ  کراچی سے کورونا کے زیادہ کیسز سامنے آنا باعث تشویش ہے، اس لاک ڈاؤن کی چھتری کو ہر صورت سنبھالنا ہوگا۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ گنجان آبادیوں میں مقامی منتقلی کے کیسز بہت زیادہ بڑھ رہے ہیں، اس صورتحال میں ہم سب کو اپنی آنکھیں کھولنی ہوں گی۔

مراد علی شاہ نے عوام سے التجا کی کہ اپنے گھروں میں نماز ادا کریں کیونکہ لوگ گھروں میں رہتے ہوئے کورونا سے بچ سکتے ہیں، اس احتیاط میں ہماری اپنی، ہمارے پیاروں اور ہمارے شہریوں کی زندگی سمائی ہوئی ہے۔

ترکی کا پاکستانی ڈاکٹروں کے لئے حفاظتی اشیاء کا عطیہ

ترکش ائیر لائن کا جہاز بدھ کی صبح پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے حفاظی سامان لیکر اسلام آباد پہنچ گیا۔

این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق ترکش قونصلیٹ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے یہ سامان این ڈی ایم اے کے ڈپٹی چیئرمین کے حوالہ کیا۔

ترکی کی طرف سے عطیہ کیے گئے سامان میں 20 ہزار این۔95 ماسک اور 18ہزار 500 حفاظتی گاﺅن شامل ہیں۔

عالمی صورت حال

 مہلک ترین کوویڈ 19 نے دنیا بھر میں 25 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد کو متاثر کردیا جبکہ ہلاکتیں 1 لاکھ 77 ہزار کا ہندسہ عبور کرگئیں۔کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 6 لاکھ 90 ہزار سے زائد مریض اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک سے ایک ہے جہاں عالمگیر وبا میں مبتلا ہوکر 45 ہزار 340 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 19 سے تجاوز کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

عالمی معیشت کو چار کھرب ڈالر سے زائد کا نقصان ہو سکتا ہے: اے ڈی بی

امریکا میں کورونا وائرس کے باعث 66 لاکھ سے زیادہ ورکرز بے روزگار

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اڑھائی کروڑ افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

کوروناوائرس: جرمنی، فرانس، امریکا، برطانیہ کی معیشتیں بد ترین کساد بازاری کے دہانے پر

عالمی تجارت میں 32 فیصد کمی متوقع، ترقی پذیر معیشتوں سے 100 ارب ڈالر کا انخلاء

کورونا وائرس نے جتنی تیزی سے اٹلی میں لوگوں کو لقمہ اجل بنایا تھا اتنی ہی تیزی سے اسپین میں وبا نے کو کی زندگیاں برباد کی ہیں اور اب تک اسپین میں 21 ہزار 282 افراد کی جانیں نگل چکا ہے جبکہ متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 83 ہزار سے زائد ہے۔

اٹلی میں جان لیوا وبا اب تک 24 ہزار 648 لوگوں کو ہلاک جبکہ 1 لاکھ 83 ہزار سے زائد لوگوں کو متاثر کرچکی ہے۔

فرانس میں وائرس نے 20796 جانیں نگلیں اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کو مریض بنایا جبکہ برطانیہ میں اموات کی تعداد 17337 اور مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

ایرانی ڈاکٹروں اور حکام نے وائرس کے پھیلاؤ پر تقریباً قابو پالیا ہے جس کے باعث وہاں ہلاکتوں کی شرح میں کمی آئی ہیں۔ اس کے باوجود وائرس نے 5297 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 84 ہزار سے افراد متاثر ہیں۔

چین نے وائرس پر کئی روز قبل ہی قابو پالیا تھا جس کے باعث وہاں اموات کی شرح تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے، چین میں 4632 افراد ہلاک جبکہ 82 ہزار لوگ تاحال متاثر ہیں۔

جرمنی میں کورونا وائرس سے 5086 افراد ہلاک اور ایک 48 ہزار سے زائد لوگ بیمار ہوگئے، کورونا وائرس نے بیلجیئم میں 5998 جبکہ 40 ہزار افراد کو متاثر کیا۔ وائرس سے سوئٹزرلینڈ میں 1478 اور ترکی میں 2529 انسانی جانیں لیں جبکہ 95 ہزار سے زیادہ لوگوں کو متاثر کیا۔

وائرس برازیل میں بھی 2741، سوئیڈن میں 1765، پرتگال میں 765، کینیڈا میں 1834، نیدرلینڈ میں 3916، انڈونیشیا میں 616، جنوبی کوریا میں 186 جبکہ بھارت میں 645 افراد کو لقمہ اجل بنایا جبکہ 20 ہزار افراد متاثر ہیں اور سعودی عرب میں کرونا مریضوں کی تعداد 11 ہزار جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 109 ہوگئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here