اینگرو فرٹیلائزرز کے منافع میں تین ماہ کے دوران 85 فیصد کمی

116

اسلام آباد: اینگرو فرٹیلائزرز کے منافع میں 31 مارچ 2020ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران 85 فیصد کمی ہوئی ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدا وشمار کے مطابق جنوری تا مارچ 2020ء کے دوران کمپنی کی خالص سیلز 10.8 ارب روپے تک کم ہو گئی اور کمپنی کی سیلز میں 54.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

خالص سیلز میں 54 روپے سے زیادہ کی کمی کے باعث کمپنی کا منافع سال 2019ء کی پہلی سہ ماہی کے لئے 570.8 ملین روپے تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 4 ارب روپے کا منافع حاصل ہوا تھا۔

اس طرح جنوری تا مارچ 2019ء کے مقابلہ میں جنوری تا مارچ 2020ء کے دوران اینگرو فرٹیلائزرز کے منافع میں 86 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کمپنی کے منافع میں کمی کے باعث سال 2020ء کی پہلی سہ ماہی کے لئے فی حصص منافع 0.43 روپے تک کم ہو گیا جبکہ سال 2019 کے اسی عرصہ کے لئے اینگرو فرٹیلائزرز کی فی حصص آمدن 3 روپے فی حصص رہی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here