اسلام آباد ہائی کورٹ: زرعی ترقیاتی بینک کے تنزلی کا شکار ہونے والے افسران اپنے عہدوں پر بحال

میرٹ پر ترقی پانے والے 21 نائب صدور کو بنا کسی وضاحت کے تنزلی کا نشانہ بنا کر جونئیر افسران کو ترقی دے دی گئی : وکیل عمر گیلانی

1077

اسلام آباد: زرعی ترقیاتی بینک کے تنزلی کا شکار ہونے والے 21 افسران کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرانے عہدوں پر بحال کردیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے ان افسران سے ترقی  کے بعد بڑھنے والی تنخواہوں کی واپسی  کے حکم نامےکو معطل کرتے ہوئے فریقین کو اگلی سماعت پر جواب داخل کرنے کے لیے طلب کرلیا۔

عہدوں پر بحالی کی یہ درخواست بینک کے 21 نائب صدور بشمول شاہد طفیل خان نے دائر کی تھی اور ان کے وکیل عمر گیلانی کا عدالت میں کہنا تھا کہ ان تمام افراد کا تقرر میرٹ پر ہوا لیکن تنزلی بغیر کسی وضاحت اور نوٹس کے عمل میں لائی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مزکورہ افسران کی تنزلی کا معاملہ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سامنے بھی نہیں لایا گیا جبکہ انھیں ترقی کے بعد ملنے والی تنخواہوں کی واپسی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

بنک فنانسگ: کے پی میں ہنڈا اور زیمکو کی موٹر بائیکس کی فروخت بڑھ گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 17 اپریل کو طے شدہ وقت کے بعد ہونے والا کاروبار جائز قرار

ٹیلی نار پاکستان کا وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کے لیے پانچ کروڑ روپے کا عطیہ

درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان افسران کی تنزلی کے بعد کئی جونئیر افسران کو ایک میمورینڈم کے ذریعے ترقی دے دی گئی۔

انہوں نے عدالت سے اس میمورینڈم کو کلعدم قرار دینے اور بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کا حکم دینے کی درخواست کی ۔

عدالت نے معاملے پر ابتدائی دلائل کے بعد فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کے لیے مؤخر کردی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here