پاکستان میں ایک ماہ کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 92 فیصد اضافہ

969

کراچی : کورونا وائرس نے پوری دنیا میں تباہی اور بربادی مچا رکھی ہے تاہم پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں رواں سال مارچ کے دوران 92 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مارچ 2020ء کے دوران 27 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری آئی جبکہ گزشتہ سال مارچ میں 145 ملین ڈالر سرمایہ کاری کی گئی۔

اسی طرح رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری میں 137 فیصد کا اضافہ ہوا اور حجم 2 ارب 14 کروڑ 80 لاکھ ڈالررہا، گزشتہ مالی سال کےاسی عرصےمیں یہ حجم ایک ارب 59 کروڑ ڈالر تھا۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا کے باوجود بیرون ملک سے ترسیلات زر میں ایک ماہ میں 9.3 فیصد اضافہ

اپریل میں ٹی بلز کی مد میں 412 ملین ڈالر غیرملکی سرمایہ کاری کا انخلاء ہو چکا: سٹیٹ بینک

سرمایہ کاری میں 1.4ارب روپے کمی، آئندہ سال بھی جی ڈی پی کی شرح نمو کم رہے گی

عالمی تجارت میں 32 فیصد کمی متوقع، ترقی پذیر معیشتوں سے 100 ارب ڈالر کا انخلاء

مارچ 2020 میں ہونے والی سرمایہ کاری فروری 2020 میں ہونے والی 28 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کے قریب ترین تھی، فروری 2020 میں اکتوبر 2017 کے بعد براہ راست سرمایہ کاری میں سب سے زیادہ (151 فیصد) اضافہ دیکھا گیا۔

دراصل رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ماہانہ بنیادوں پر یہ مسلسل 20 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہی ہے۔

اس سے قبل دسمبر 2019 ایسا مہینہ تھا جب ایف ڈی آئی 48 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی جبکہ دسمبر 2018 میں اس کا حجم 31 کروڑ 95 لاکھ ڈالر رہا تھا۔

مرکزی بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ مارچ میں غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 27 کروڑ 90 لاکھ ڈالررہا، رواں سال کے نو ماہ کے دوران سب سے زیادہ چین نے 87 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 22 کروڑ ڈالر تھی۔

دوسرے نمبر پر 28 کروڑ 90 لاکھ ڈالر براہ راست سرمایہ کاری ناروے سے آئی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں ناروے نے پاکستان میں براہ راست 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری کی تھی۔

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زیرغورعرصے میں سب سےزیادہ سرمایہ کاری پاورسیکٹر میں 757 ملین ڈالر، دوسرے نمبر پر کمیونیکیشن سیکٹر میں 490 ملین ڈالر جبکہ تیسرے نمبر پر آئل اینڈ گیس سیکٹر میں 218 ملین ڈالر آئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here