بیسٹ وے سیمنٹ کی جانب سے کورونا ریلیف فنڈ کیلئے اڑھائی کروڑ کا عطیہ

656

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے بیسٹ وے سیمنٹ کے ڈائریکٹر فنانس عرفان اے شیخ نے ملاقات کرکے کمپنی کی جانب سے کورونا ریلیف فنڈ کیلئے اڑھائی کروڑ روپے کا عطیہ دیا۔ 

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق عرفان اے شیخ نے منگل کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جہاں انہوں نے کورونا ریلیف فنڈ کیلئے دو کروڑ 50 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔

اس رقم میں سے ایک کروڑ روپے بیسٹ وے فائونڈیشن کی جانب سے، ایک کروڑ یونائیٹڈ بنک جبکہ پچاس لاکھ عرفان شیخ نے اپنے اور اپنے خاندان کی جانب سے ریلیف فنڈ کے لیے عطیہ کیے۔

وزیر اعظم عمران خان نے مشکل حالات میں کمزور اور مستحق افراد کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے بیسٹ وے فائونڈیشن، یونائیٹڈ بنک اور عرفان شیخ کے جذبے کو سراہا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here