کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے جس سے ڈالر کی قیمت روپے کے مقابلے میں انٹربینک مارکیٹ میں 161.50 روپے سے 162 روپے کے درمیان رہی۔
منگل کے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 1.98 روپے بہتر آئی۔ گزشتہ پانچ دنوں کے دوران ڈالر کی قیمت میں پانچ روپے تنزلی ہو چکی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی کرنسی میں گراوٹ کی وجہ سے پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں 540 ارب روپے کمی ہو گی۔
دوسری جانب ڈالر کی قدر میں کمی آنے کے باوجود پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1.38 فیصد کمی کیساتھ 462 پوائنٹس گراوٹ ہو چکی ہے جس سے انڈیکس دن بھر کی 32 ہزار 677 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک آگیا جبکہ زیادہ سے زیادہ انڈیکس 33 ہزار 499 پوائنٹس پر ریکارڈ ہوا۔
کاروباری روز کے دوران اب تک 206,281,485 شئیرز کی خریدوفروخت ہوئی جن کی مالیت 10,629,635,219 روپے ہے۔