لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 15 افراد جان کی بازی ہار گئے جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 159 ہوگئی ہے جبکہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد سات ہزار993 ہوگئی ہے، وائرس کا شکار ہونے والے 1868 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں جبکہ باقی 5966 افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
کورونا وائرس کے اعدادوشمار کیلئے بنائے گئے سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں ہونے والی 159 ہلاکتوں میں خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 60، سندھ میں 56، پنجاب میں 42، بلوچستان میں 5، گلگت بلتستان میں 3 اور اسلام آباد میں 2 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔
نماز تراویح کیلئے حکومت اور علماء میں 20 نکات پر اتفاق
صدر مملکت اور علمائے کرام کے اجلاس میں مساجد کے احاطے میں نماز تراویح کی ادائیگی پر اتفاق ہوگیا۔
رمضان المبارک میں احتیاطی تدابیر سے متعلق 20 نکاتی تجاوز پیش کی گئی ہیں، مدارس اور امام بارگاہوں میں قالین اور دریاں نہیں بچھائی جائیں گی، کلورین سے صاف کیے گئے فرش پر نماز ہو گی، 50 سال سے زائد عمر کے افراد، بچے ، زکام ، کھانسی کے مریضوں کا مساجد میں داخلہ ممنوع ہوگا۔











































