کورونا، امریکا کا پاکستان کو 80 لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان

کورونا سے مقابلے میں امریکا پاکستان کا پارٹنر، امداد کورونا ٹیسٹنگ کے لیے موبائل لیبارڑیوں، کورونا مراکز، ہیلتھ ورکروں کی ٹریننگ اور افغان مہاجرین کی رہائش والے علاقوں میں جان بچانے کے اقداما ت کی مد میں استعمال کی جائے گی: امریکی سفیر

659

اسلام آباد: کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے امریکہ نے پاکستان کو  80لاکھ ڈالر کی مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک ویڈیو پیغام میں پاکستان میں امریکی سفیر پال جونز کا کہنا تھا کہ کورونا کی مہلک وبا سے مقابلے کےلیے امریکا پاکستان کا اتحادی ہے اور اسی مقصد کے لیے پاکستان کو اسی لاکھ ڈالر فراہم کیے جارہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ انکا ملک وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور متاثرہ افراد کےعلاج معالجے کے لیے حکومت پاکستان کی مدد کر رہا ہے۔

ویڈیو پیغام میں انکا کہنا تھا کہ یہ مدد پاکستانی حکام کی جانب سے کورونا سے مقابلے کے لیے درکار اقدامات اور ضروریات کی نشاندہی  کے بعد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا کے باعث 2020میں عالمی تجارت ایک تہائی رہ جائے گی: عالمی ادارہ برائے تجارت

کورونا وائرس، امریکہ میں گھروں سے کام کرنے والے ملازمین کو ہیکرز کے حملوں کا سامنا

حبیب بینک کا اپنی نیویارک برانچ رضاکارانہ طور پر بند کرنے کا اعلان

انہوں نے بتایا کہ فراہم کیے جانے والے اسی لاکھ ڈالر میں سے تیس لاکھ ڈالر وائرس سے شدید متاثرہ علاقوں میں موبائل لیبارٹریوں کی فراہمی کے لیے استعمال کیے جائیں گے تاکہ ان علاقوں میں رہنے والے افراد کی کورونا ٹیسٹنگ کی جا سکے اور وائرس کے پھیلاو کو روکا جاسکے۔

بیس لاکھ ڈالرکورونا کے حوالے سے ہیلتھ ورکروں کی ٹریننگ کی مد میں خرچ کیے جائیں گے تاکہ وہ لوگوں کو انکے علاقوں اور گھروں میں رہنمائی اور مدد فراہم کرسکیں۔

دس لاکھ ڈالر اسلام آباد، سندھ، پنجاب، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں کورونا کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس مراکز کے قیام کی مد میں استعمال کیے جائیں گے۔

مزید برآں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے ذریعے چوبیس لاکھ ڈالر افغان مہاجرین کی آبادی والے علاقوں میں جان بچانے کے اقدامات کی مد میں خرچ کیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here