مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران بائیکس، تھری وہیلرز کی فروخت میں 12.3 فیصد کمی

546

لاہور: مالی سال 2020 کے پہلے نو ماہ کے دوران موٹربائیکس اور تھری وہیلرز گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں مذکورہ عرصے کے دوران 12.34 فیصد کمی آئی ہے۔

پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن (PAMA) کے جاری کردہ اعداوشمار کے مطابق زیرِجائزہ عرصے کے دوران جولائی سے مارچ 2020 میں 11 لاکھ 70ہزار 403 موٹربائیکس اور تھری وہیلرز گاڑیاں فروخت کی گئیں۔

ملک میں ہونڈا موٹربائکس کی فروخت میں 6.66 فیصد کمی واقع ہوئی، کمپنی نے گزشتہ سال آٹھ لاکھ 23 ہزار 918 یونٹس فروخت کیے،تاہم کمپنی رواں سال سات لاکھ 68 ہزار 974 یونٹس ہی فروخت کر سکی جبکہ سوزوکی موٹرسائیکلز کی فروخت بھی گزشتہ سال 17 ہزار 873 یونٹس سے کم ہو کر رواں سال 15 ہزار 637 یونٹس ہی فروخت کر سکی اس طرح مذکورہ کمپنی کی فروخت میں 12.51 فیصد کمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

بنک فنانسگ: کے پی میں ہنڈا اور زیمکو کی موٹر بائیکس کی فروخت بڑھ گئی

آٹھ ماہ کے دوران موٹربائیکس اور تھری وہیلرز کی فروخت میں 9.8 فیصد کمی

اس کے علاوہ یاماہا موٹرسائیکلز کی فروخت میں بھی کمی ہوئی، کمپنی نے گزشتہ سال 18 ہزار 193 یونٹس فروخت کیے جبکہ رواں برس 18 ہزار 142 یونٹس کی فروخت کر سکی، یوں کمپنی کی فروخت میں معمولی گراوٹ آئی۔

اسی طرح یونائیٹڈ آٹو موٹرسائیکلز کی فروخت دو لاکھ 81 ہزار 776 یونٹس سے کم ہو کر دو لاکھ 42 ہزار 387 یونٹس فروخت ہوئے اور 13.97 فیصد کمی دیکھی گئی، روڈ پرنس موٹرسائیکلز کی فروخت میں سب سے زیادہ کمی ہوئی جو پچھلے سال کی نسبت 32.38 فیصد کم ہیں، کمپنی کی فروخت ایک لاکھ 23 ہزار 348 یونٹس سے کم ہو کر 83 ہزار 400 یونٹس آگئی۔

اس دوران روڈ پرنس تھری وہیلرز رکشے کی فروخت میں بھی 22.46 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، کمپنی نے گزشتہ برس آٹھ ہزار 634 یونٹس فروخت کیے جو رواں سال کم ہو کر چھ ہزار 694 یونٹس رہ گئے۔

چنگ چی کی سیل میں بھی 44.50 فیصد کمی ہوئی دیکھی گئی ہے جو 17 ہزار 238 یونٹس سے کم ہو کر نو ہزار 567 یونٹس رہ گئی جبکہ یونائیٹڈ آٹو تھری وہیلرز کی فروخت میں بھی 48.22 فیصد کی واضح کمی ہوئی کمپنی کی فروخت  نو ہزار 176 یونٹس سے کم ہو کر چار ہزار 751 یونٹس تک آگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here