سرحد چیمبر کا کورونا وائرس سے متاثرہ چھوٹے تاجروں، صنعتکاروں کے لیے ریلیف پیکیج کا مطالبہ

858

پشاور: سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز نے حکومت سے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی چھوٹی صنعتوں اور تاجروں کے لیے آئندہ مالی سال کے دوران جامع ریلیف پیکیج دینے کی درخواست کی ہے۔

ایک کاروباری وفد سے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر ایس سی سی آئی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے عام شہریوں کے علاوہ کاروباری برادری خاص کر چھوٹے صنعتکار اور تاجر بُری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

مقصود انور نے کہا کہ صوبے میں چھوٹے صنعتکاروں، تاجروں اور دکانداروں کے لیے ریلیف پیکیج سے ناصرف معاشی اور کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے میں مدد ملے گی بلکہ ملکی معیشت کو بحران سے بچانے میں بھی وہ کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے:

خیبرپختونخوا کے فیکٹری مالکان کا آسان شرائط پر بلا سود قرضے، تین ماہ بجلی و گیس بل معاف کرنے کا مطالبہ

سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لئے خفیہ ایجنسیوں کی خدمات حاصل کی جائیں

خیبرپختونخوا کی سب سے بڑی ہول سیل منڈی کے تاجر معاشی مشکلات کا شکار

کورونا وائرس ، اسٹیٹ بینک اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن نے ریلیف پیکیج جاری کردیا

انہوں نے کہا ملک کی آدھی آبادی خطِ غربت سے  نیچے زندگی بسر کر رہی ہے، مقصود انور نے مخیر حضرات سے مستحق افراد کی موجودہ بحران کے دوران مالی امداد کرنے کی درخواست بھی کی۔

صدر ایس سی سی آئی نے مزید کہا کہ تجارتی اور معاشی سرگرمیاں لاک ڈاؤن کی وجہ سے رک گئی ہیں، صنعتکاروں، تاجروں اور دکانداروں کو موجودہ صورتحال کی وجہ سے مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایس سی سی آئی نے حکومت سے جلد معاشی ریلیف پیکیج کے اعلان کے ساتھ چھوٹے صنعتکاروں اور تاجروں کے لیے ٹیکسوں میں رعایت کرنے، بجلی و گیس کے بل معاف کرنے اور اضافی سرچارجز نہ لاگو کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here