احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو 53 ارب روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

579

اسلام آباد: غربت کے خاتمے اور سماجی تخفظ کے لیے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت 9 اپریل سے 4.444 ملین مستحق خاندانوں کے مابین 53.336 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ثانیہ نشتر نے حال ہی میں کہا ہے کہ” 9 اپریل 2020 سے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی ادائیگی جاری ہے ضرورت مند 12 لاکھ خاندانوں کو 12 ہزار روپے مالی امداد فی خاندان دی جارہی ہیں،  4.444  ملین سے زیادہ خاندانوں کو  53.336 ارب روپے امداد دی گئی ہے”۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا وائرس: عالمی بینک کا متاثرہ ممالک کیلئے 12 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان

کورونا وائرس، دنیا میں ایک ارب 25 کروڑ لوگوں کے روزگار کو خطرہ

انہوں نے کہا کہ ان دنوں کورونا وائرس بحران کی وجہ سے دیہاڑی دار طبقہ روزی کمانے کے قابل نہیں ہے اسی لیے انہیں 12 ہزار روپے دیے جائیں گے تاکہ وہ اگلے مہینوں کے لیے راشن خرید کر گھرمیں محفوظ رہ سکیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here