ریاض ادریس کے الیکٹرک کے چئیرمین تعینات

459

لاہور: کے الیکٹرک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ریاض ایس اے اے ادریس کو کمپنی کا نیا چئیرمین منتخب کر لیا ہے، ریاض ادریس نے 9 اپریل سے بطور چئیرمین کے الیکٹرک اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

کے الیکٹرک لمیٹڈ کے نئے چئیرمین ریاض ادریس کنسٹرکشن، فنانس، آئل اینڈ گیس، ٹیلی کمیونیکیشن اور اکیڈیمکس کے شعبوں 25 سالہ وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

نومبر 2005ء میں کمپنی کی نجکاری کے وقت انہوں نے کے الیکٹرک میں بورڈ کے رکن کے طور پر شمولیت اختیار کی تھی اور مئی 2009ء تک بطور رکن ہی کام کیا تھا، انہوں نے گزشتہ سال جولائی میں کے الیکٹرک بورڈ میں دوبارہ سے شمولیت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے:

اقتصادی رابطہ کمیٹی: جون تک بجلی کے بلوں میں ماہانہ اور سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹس موخرکرنے کی منظوری 

ایکسپورٹ سیکٹرز کے لیے گیس اور بجلی کے ٹیرف فکس ہیں، عبدالرزاق دائود

وہ میزان بینک لمیٹڈ (پاکستان) کے چئیرمین اور اکارس پیٹرولیم انڈسٹریز کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر رہنے کے علاوہ کئی دوسری کمپنیوں کا بھی حصہ رہے، انہوں نے کویت میں نیشنل انڈسٹریز گروپ ہولڈنگ کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر کے خدمات بھی سر انجام دی ہیں۔

انہوں نے یونیورسٹی آف نیوکیسل سے بی ایس سی کیمیکل انجینئرنگ اور کویت یونیورسٹی سے ایم ایس سی کیمیکل انجینئرنگ کی ڈگریاں حاصل کیں۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا، “بطور چیئرمین کے الیکٹرک کو لیڈ کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، کے الیکٹرک شعبہ توانائی میں رجحان ساز اور ملک کے کامیاب ترین نجی اداروں میں سے ایک ہے اور میں کمپنی کو مزید آگے لے جانے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔”

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here