لاک ڈاؤن سے استثنیٰ، ڈی جی خان سیمنٹ انڈسٹری نے پلانٹس دوبارہ سےکھولنے کا اعلان کر دیا

845

ڈیرہ غازی خان: حکومت کی جانب سے انڈسٹریز کو لاک ڈاؤن سے استثنیٰ کی اجازت کے بعد ڈی جی خان سیمنٹ لمیٹڈ نے خیرپور، تحصیل کلرکہار اور ضلع چکوال میں واقع پلانٹس کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ڈی جی خان سیمنٹ لمیٹڈ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹی فکیشن کے ذریعے بتایا کہ اتھارٹیز کی جانب سے تعمیری صنعت کو حفاظتی اقدامات کے تحت کام دوبارہ سے شروع کرنے کی اجازت ملی چکی ہے اس لیے وہ اپنے پلانٹس پر سیمنٹ کی پیداواری عمل کا دوبارہ سے آغاز کر رہے ہیں۔

یہ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کچھ روز قبل تعمیری شعبے کو انڈسٹری کا درجہ دیا گیا تھا اور مختلف سہولتیں دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اسکے علاوہ انڈسٹریز کو سپورٹ فراہم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن سے استثنیٰ کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد مختلف شعبوں نے مینوفیکچرنگ کام کا دوبارہ سے آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پرھیے:

لاک ڈاؤن سے استثنیٰ کے بعد الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ نے آپریشنز کا دوبارہ سے آغاز کر دیا

لاک ڈاؤن سے استثنیٰ ملنے کے بعد ملت ٹریکٹرز کا پیداواری عمل بحال کرنے کا اعلان

قبل ازیں، ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ نے بھی پیداواری عمل کا دوبارہ سے آغاز کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کمپنی کی جانب سے بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیداواری عمل بند کر دیا گیا تھا۔

اسکے علاوہ الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ نے بھی لاک ڈاؤن سے استثنیٰ کے بعد اپنے پلانٹس دوبارہ سے کھولنے کا اعلان کیا تھا، کمپنی کی جانب سے بھی ٹریکٹرز کی منیوفیکچرنگ آپریشنز شروع کی جا چکی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here