ایف بی آر نے برآمد کنندگان کے بینک اکاؤنٹ میں کسٹمز ڈیوٹی ڈرابیک کی آن لائن ادائیگی کے لئے سسٹم متعارف کرادیا 

230

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے برآمد کنندگان کے بینک اکاؤنٹ میں کسٹمز ڈیوٹی ڈرابیک کی آن لائن ادائیگی کے لئے مرکزی نظام قائم کر دیا ہے۔

برآمد کنندگان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے پروفائل میں اپنے بینک اکاؤنٹ نمبر کے ساتھ اپنے بینک کا IBAN نمبر بھی فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھیے: 

حکومت نے تاجروں کیلئے 107 ارب کے ٹیکس ریفنڈز جاری کردئیے

اِن لینڈ ریونیو افسران کو 20 اپریل سے قبل سیلز ٹیکس ریفنڈز مکمل کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ کا سیلز ٹیکس ریفنڈز میں مبینہ ملوث ایف بی آر افسر کیخلاف دوبارہ انکوائری کا حکم

ترجمان ایف بی آر کی طرف سے جمعرات کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور انکم ٹیکس ریفنڈز کو براہ راست ٹیکس گزاروں کے بینک اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کرنے کا مرکزی نظام تشکیل دے دیا ہے۔

تمام ٹیکس گزار اپنے آئرس پروفائل کو اپڈیٹ کریں اور دیئے گئے اپنے بینک اکاونٹس کے ساتھ اپنے بینک کا IBAN نمبر بھی فراہم کریں۔

ترجمان ایف بی آر میں مزید کہا ہے کہ سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور انکم ٹیکس ریفنڈز کے چیک براہ راست ٹیکس گزاروں کے بینک اکاونٹس میں بھیجے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here