انڈس موٹرز کمپنی کے سربراہ علی حبیب انتقال کر گئے

559

لاہور: معروف بزنس مین اور انڈس موٹرز کمپنی کے چئیرمین علی حبیب جمعہ کے روز انتقال کر گئے۔

علی حبیب ینگ پریزیڈنٹس آرگنائزیشن (پاکستان) کے بانی چئیرمین کے ساتھ ساتھ پاکستان بزنس کونسل کے بھی چئیرمین تھے، وہ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے بورڈ آف گورنرز کے رکن بھی رہ چکے تھے۔

اس سے قبل وہ تھل لمیٹڈ، شبیرٹائلز اینڈ سرامکس لمیٹڈ، حبیب میٹروپولیٹن بینک لمیٹڈ اور میٹرو حبیب کیش اینڈ کیری پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیتے رہے۔

چئیرمین انڈس موٹرز نے ہاؤس آف حبیب کے آپریشنز کی سربراہی بھی کی، مذکورہ کمپنی کے تحت بہت سے کاروبار چلائے جارہے ہیں۔

وہ امریکہ کی یونیورسٹی آف منیسوٹا (University of Minnesota) سے میکینیکل انجیئنرنگ میں گریجوایٹ تھے اور ہارورڈ یونیورسٹی میں پی ایم ڈی پروگرام میں شرکت بھی کر چکے تھے۔

مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بزنس مین عارف حبیب نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے، “علی حبیب ایک نڈر انسان تھے جو پالیسی میکرز کے سامنے اپنے خیالات کا اظہار کرنے میں ذرا بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے تھے، وہ ایک ایسے نیشننلسٹ تھے جنہوں نے لوگوں کو بتایا کہ اپنے ذاتی مسائل پر بات نہ کریں بلکہ قومی مسائل پر بات کریں۔”

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here