لاہور: انڈس موٹرز کمپنی نے وفاقی حکومت کے آرڈیننس اور ایڈوائزری کے تحت پیداواری پلانٹس بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایک پبلک نوٹس کے ذریعے کمپنی نے عالمی معاشی صورتحال اور فوریکس انڈیکس میں اتار چڑھاؤ کو وجہ بتاتے ہوئے اپنی مصنوعات اور گاڑیوں کی قیمتیں بدلنے کا اعلان کیا ہے۔
نوٹس میں مزید کہا گیا ہے نئی قیمتیں پہلے سے ادا کی گئی رقم پر اثر انداز نہیں ہوں گی، البتہ اگر صارفین ریفنڈ چاہیں تو وہ کمپنی کے کسٹمر اپروچ سینٹر سے رجوع کر سکتے ہیں جہاں سے انہیں بغیر کسی کٹوتی یا جرمانے ایک پراسیس کے بعد مکمل ریفنڈ کیا جائے گا۔
کمپنی نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر انکی ڈلیوری اور پیداواری شیڈول پر اثرانداز ہوا ہے جس سے انکی نیشنل اور انٹرنیشنل سپلائی چین بھی متاثر ہو رہی ہے۔
کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ “اس آزمائشی وقت میں ہم آپ سے صبر کی درخواست کرتے ہیں اور آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم اپنی ان تھک محنت سے آپ تک سروس اور گاڑیوں کی ڈیلیوری یقینی بنائیں گے”۔