لاک ڈاؤن سے استثنیٰ کے بعد الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ نے آپریشنز کا دوبارہ سے آغاز کر دیا

651

لاہور: الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ نے لاک ڈاؤن سے استثنیٰ کے بعد اپنے پلانٹس  دوبارہ سے کھولنے کے بعد ٹریکٹرز کی منیوفیکچرنگ آپریشنز کا آغاز کر دیا ہے۔ 

الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹی فکیشن کے ذریعے بتایا کہ ان کی کمپنی نے  صوبائی حکومت کی جانب سے انڈسٹریز کو لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ کرنے پر دوبارہ سے آپریشنز کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:  

ٹریکٹر انڈسٹری کو لاک ڈاؤن سے بحران کا سامنا، وزیراعظم سے ریلیف پیکیج کا مطالبہ

لاک ڈاؤن سے استثنیٰ ملنے کے بعد ملت ٹریکٹرز کا پیداواری عمل بحال کرنے کا اعلان

کمپنی کی جانب سے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے پنجاب حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کی حمایت میں 27 مارچ کو عارضی طور پر مینوفیکچرنگ آپریشنز منسوخ کیے گئے تھے۔

قبل ازیں، ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ نے بھی گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ انہوں نے پیداواری عمل کا دوبارہ سے آغاز کر دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیداواری عمل بند کر دیا گیا تھا۔

سٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ بیان میں ملت ٹریکٹرز کی جانب سے کہا گیا تھا کہ جب حکومت لاک ڈائون ختم کرنے کا اعلان کرے گی تو ہم دوبارہ کام شروع کردیں گے لیکن لاک ڈاؤن سے استثنیٰ ہونے پر کمپنی تمام آپریشنز دوبارہ سے بحال کر رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here