سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی

587

کراچی، لاہور: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر شرح سود میں 2 فیصد کمی کر دی۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری نوٹیفکشین کے مطابق 2 فیصد کمی کے بعد پاکستان میں شرح سود 11 فی صد سے کم ہو کر 9 فیصد ہوگئی ہے۔

شرح سود میں 2 فیصد کمی کا مطلب 200 بیسس پوائنٹس کی کمی ہے۔ ایک ماہ کے دوران اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں 4 اعشاریہ 25 فیصد کمی کی جاچکی ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے شرح سود میں کمی کا فیصلہ ملک میں جاری صورت حال کو دیکھتے ہوئے کیا ہے، شرح نمو می کمی اور مہنگائی میں اضافہ بھی شرح سود کو نیچے لانے کا محرک بنا ہے۔

سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے مطابق شرح سود نیچے آنے سے کورونا وائرس کے باعث صورتحال سے نمٹنے میں مدد ملے گی، قرض لینے پر بوجھ کم ہو گا جبکہ مالی استحکام بھی پیدا ہوگا جبکہ حکومت کے معاشی ریلیف پیکج کے استعمال سے ملکی معیشت کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here