پاکستان منرل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے مینجنگ ڈائریکٹر کے لیے شاندار مراعاتی پیکج کی منظوری

ماہانہ 17 لاکھ روپے تنخواہ، بونس، سرکاری رہائش گاہ، 1800 سی سی گاڑی بمع ڈرائیور اور 360 لٹر پٹرول، ذاتی اور اہل خانہ کے لیے علاج کی سہولت، گھر میں الیکٹرانک اشیا کی تنصیب پیکج میں شامل

587

اسلام آباد: حکومت کی منظوری کے بعد پاکستان منرل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ادارے کے مینجنگ ڈائریکٹر کے لیے شاندار مراعاتی پیکج کی منظوری دے دی۔

دستاویزات کے مطابق پی ایم ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 18 مارچ 2020 کو ہونے والے اپنے اجلاس میں فرحان شفیع کو حکومت کی منظوری کے بعد تین سال کے کنٹریکٹ دورانیے کے لیے ادارے کا سربراہ مقرر کیا تھا۔

ایم ڈی کے لیےمنظور کیے گئے مراعاتی پیکج میں ماہانہ تنخواہ، بونس، میڈیکل کئیر، ٹرانسپورٹ اور رہائش شامل ہیں۔

اس مراعاتی پیکج میں 17 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ، ادارے کے قوانین کے مطابق ٹی اے ڈی اے، ایک سال پورا ہونے پر ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ اضافی، سرکاری اور ذاتی استعمال کے لیے 1800 سی سی کار بمع ڈرائیور، اور ماہانہ 360 لٹر پٹرول شامل ہے۔

مزید برآں رہائش گاہ پر الیکٹرانک اشیاء جیسا کہ فریج اور دو ائیر کنڈیشنرز کی تنصیب ہوگی اور پی ایم ڈی سی کے ہسپتال میں ایم ڈی اور اہل خانہ کا علاج بھی مراعات میں شامل ہے۔

مراعاتی پیکج  کے شرائط و ضوابط کے مطابق ایم ڈی کی مدت ملازمت تین سال ہوگی جسے تسلی بخش کارکردگی کی صورت میں بڑھایا بھی جاسکے گا۔ مزید برآں ایم ڈی کو سال میں دس جبکہ مہینے میں دو چھٹیاں بمع تنخواہ کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

سادگی کی علمبردار حکومت نے اراکینِ پارلیمنٹ کی مراعات میں خاموشی سے اضافہ کردیا

مشکلات کا شکار یا  بے حد مراعات یافتہ؟ پاکستانی فارما انڈسٹری کا پر اسرار کیس

کورونا، اسٹیٹ بنک نے قرض داروں کے لیے ریلیف پیکج چھ اسکیموں تک بڑھا دیا

اسکے علاوہ ایم ڈی کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے ایک یا زائد تنخواہوں پر مشتمل بونس بھی دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ایم ڈی سی کے ایم ڈی کے لیے 15 ستمبر  2019 کو قومی اخبارات میں اشتہار دیا گیا تھا اور اس مقصد کے لیے 43 امیدواروں کو اہل قرار دیا گیا تھا۔

بعد ازاں بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دو رکنی کمیٹی تشکیل دے 14 امیدوار فائنل انٹرویو کے لیے چنے تھے۔ کمیٹی نے چودہ میں سے پانچ امیدواروں کی عہدے پر تعیناتی کے لیے سفارش کی تھی جس میں فرحان شفیع، فیصل بشیر گل، شکیل احمد شیخ، شہباز خان اورزاہد مقصود شامل تھے۔

قوائد کے مطابق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز نے فرحان شفیع کو ادارے کے اے ایم ڈی کے طور پر تعینات کردیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here