سٹاک مارکیٹ: آئی ایم ایف رپورٹ کے باعث انڈیکس میں تیزی برقرار نہ رہ سکی، انڈیکس 31 ہزار 242 پوائنٹس پر بند

480

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے دوران کاروبار میں تیزی رہی لیکن انڈیکس تیزی کا رجحان برقرار نہ رکھ پایا اور کاروبار کا اختتام محض 19 پوائنٹس اضافے سے 31 ہزار 242 پوائنٹس پر ہوا۔ 

عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی پاکستان کی ترقی کی شرح سے متعلق رپورٹ نے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گہرا اثر ڈالا جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی آئی۔

آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مالی سال 2020 میں پاکستان کی ترقی کی شرح میں 1.5 فیصد کمی آئے گی۔ رواں سال مہنگائی کی شرح 11.1 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ بے روزگاری کی شرح میں 5.10 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

بدھ کے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 572 پوائنٹس میں اضافہ ہوا اور انڈیکس دن بھر کی 31 ہزار 795 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

 تاہم کچھ ہی دیر بعد یہ رجحان منفی زون میں جانا شروع ہوا اور انڈیکس 31 ہزار 181 پوائنٹس پر آگیا، کاروبار کے اختتام تک 19 پوائنٹس اضافے سے انڈیکس 31 ہزار 242 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دیگر انڈیکسز میں کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 65 پوائنٹس اضافہ سے یہ 49 ہزار 187 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شئیر انڈیکس میں 10 پوائنٹس اضافے سے یہ 22 ہزار 188 پر بند ہوا۔

مجموعی تجارتی حجم گزشتہ سیشن (منگل) کی نسبت 130.19 ملین سے بڑھ کر 185.45 ملین ہو رہا، میپل لیف سیمنٹ لمیٹڈ، ہیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ اور فوجی سیمنٹ کمپنی کاروبار میں مستحکم نظر آئے۔

سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹی فکیشن کے ذریعے بتایا کہ ان کی کمپنی نے حکومت کی جانب سے مستثنیٰ ملنے کے بعد جزوی طور پر آپریشنز کا آغاز کر دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here