وقار احمد ملک فوجی فرٹیلائزر بِن قاسم کے چئیرمین ، ڈائریکٹر مقرر

975

کراچی: فوجی فرٹیلائز بِن قاسم (ایف ایف بی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے وقار احمد ملک کو کمپنی کے نئے چئیرمین اور ڈائریکٹر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔  

ایف ایف بی ایل نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹی فکیشن کے ذریعے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) سید طارق ندیم گیلانی کی جگہ 6 اپریل سے وقار احمد ملک کو کمپنی کے چئیرمین اور ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ڈاکٹر فاخرہ رضوان پاکستان سٹاک ایکسچینج کی نئی کمپنی سیکریٹری تعینات

وقار احمد ملک فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے چیئرمین تعینات

کمپنی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایف ایف بی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے وقار ملک کو اپنی ایک ریزولیوشن کے تحت 13 اپریل 2020 کو تعینات کیا۔

بزنس اور کارپوریٹ سیکٹر میں تیس سالہ تجربہ کےحامل وقار احمد ملک کئی ممالک میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور کاروباری حکمت عملی، کارپوریٹ لیڈرشپ اور بورڈ گورننس کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔

وہ پیٹروکیمیکلز، کنزیومر اور لائف سائنسز جیسے شعبہ جات میں بطور سربراہ قیادت کر چکے ہیں۔

انہوں آئی سی آئی گروپ کے ساتھ برطانیہ میں اپنا کیرئیر شروع کیا، اس کے بعد نیدرلینڈ کے معروف پینٹ ساز ادارے ایکزونوبل (Akzo Nobel) میں چلے گئے اور اس کے یورپ اور امریکا سے متعلق امور سنبھالتے رہے۔

پاکستان میں انہیں آئی سی آئی گروپ کا کنٹری ہیڈ مقرر کیا گیا، انہوں نے دس سال تک آئی سی آئی پاکستان کے سی ای او اور لوٹے کیمیکلز پاکستان کے چیئرمین کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔

وہ اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان صدر، پاکستان بزنس کونسل کے ڈائریکٹر، لمز، ڈیوک آف ایڈن برگ اور انڈس ویلی سکول آف آرٹ کے ٹرسٹی بھی رہے۔

وہ بطور ممبر بورڈ آف سینٹرل بینک پاکستان، چیئرمن سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ، ممبر بورڈ آف آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور کراچی پورٹ ٹرسٹ، ڈائریکٹر آئی جی آئی انشورنس، ڈائریکٹر اینگرو کارپوریشن، اینگرو پولیمر کیمیکلز، انڈی پینڈنٹ نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک، نان ایگزیکٹو چیئرمین پاکستان آکسیجن، نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹی پی ایل انشورنس اور چیئرمین Noesis بھی خدمات سر انجام دیتے رہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here