سٹاک مارکیٹ، کے ایس ای 100 انڈیکس 189 پوائنٹس اضافے سے 31 ہزار کی سطح پر بند

464

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں اتار چڑھاؤ رہا، کاروبار کا اختتام 189 پوائنٹس اضافے سے 31 ہزار 222 پوائنٹس پر ہوا۔

منگل کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز مثبت انداز میں ہوا تو 362 پوائنٹس اضافے سے انڈیکس 31 ہزار 395 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ ہوا، تاہم کچھ ہی دیر میں کاروبار میں منفی رجحان آنے سے انڈیکس 91 پوائنٹس کمی سے 30 ہزار کی سطح پر آگیا لیکن کاروبار کا اختتام 185 پوائنٹس اضافے سے 31 ہزار 222 پوائنٹس پر ہوا۔

کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 276 پوائنٹس اضافہ سے انڈیکس 49 ہزار 121 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 90 پوائنٹس تیزی سے 22 ہزار 198 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ سیشن(سوموار) کو مجموعی کاروباری حجم میں 153.59 ملین سے کم ہو کر 130.19 ملین رہ گئے تھے، میپل لیف سیمنٹ فیکٹری، ہیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ اور پاک الیکڑون لمیٹڈ پوائٹس ٹیبل پر نمایاں دکھائی دیے۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں سیمنٹ، بینکنگ اور ٹیکسٹائل سیکٹر نے انڈیکس کو منفی زون میں بند ہونے سے ریسکیو کیا۔ دیگر کمپنیوں کے مابین لکی سیمنٹ لمیٹڈ، ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ اور نشاط ملز لمیٹڈ نے بھی بہتر کارکردگی دکھائی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here