ایکویٹی فرم ‘ابراج’ کے بانی عارف نقوی میں کورونا وائرس کی تصدیق

460

لاہور: مشرقِ وسطیٰ کی مشہور ایکویٹی فرم ‘ابراج’ کے بانی میں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

ابراج کے بانی عارف نقوی نے کہا ہے کہ وہ ایک نجی ہسپتال میں زیرِعلاج ہیں اور اب وہ صحتیاب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ “آج میرا ہسپتال میں چوتھا دن ہے اور میں دعا کر رہا ہوں کہ جلدی ہسپتال سٹاف گھر جانے کی اجازت دے گا، میری کھانسی یقینی طور پر بہتر ہے”۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے عالمی بینک پاکستان کو ایک ارب ڈالر اضافی رقم فراہم کرے گا

نقوی نے کہا کہ ابھی تک وہ کسی قدر کمزور محسوس کر رہے ہیں لیکن سمجھ گئے ہیں کہ یہ اس لیے ہے کہ ان کا جسم وائرس سے صحت یاب ہونے کے لیے توانائی خرچ کر رہا ہے، انہوں نے ڈاکٹرز اور نرسوں کی ہسپتال میں ان کی دیکھ بھال کرنے پر تعریف کی۔

اسے ایک ‘کمزور تجربہ’ کے طور پر خیال کرتے ہوئے عارف نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ کورونا وائرس کو آسان نہ لیں۔

مشرقِ وسطیٰ میں فنانس کا سب سے بڑا نام عارف نقوی جو سرمایہ کاروں سے فنڈز کے استعمال پر رسا کشی کے بعد قانونی مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں۔ وہ گزشتہ سال ہیتھرو ائیرپورٹ پر یو کے میٹروپولیٹن پولیس کے ایکسٹرڈیشن یونٹ کی جانب سے امریکی اتھارٹیز کے کہنے پر گرفتار کیے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here