کورونا وائرس: پاکستان میں ہلاکتیں 88، کیسز کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 837 تک جا پہنچی، 17 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ متاثر، امریکا میں ایک ہی دن میں دو ہزار سے زائد اموات

792

لاہور: لاک ڈاؤن کے باوجود پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 88 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

حکومتِ پاکستان کے کورونا وائرس کے حوالے سے پورٹل پر ملک بھر کی مجموعی صورتحال دیکھی جاسکتی ہے۔

پورٹل کے مطابق پاکستان میں 5 ہزار 170 متاثرہ افراد میں سے 4 ہزار 56 افراد ملک بھر کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ ایک ہزار 26 افراد کورونا مرض سے شفایاب ہو کر گھروں کو لَوٹ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا وائرس: متحدہ عرب امارات میں 10 ہزار پاکستانی نوکریوں سے فارغ

کورونا وائرس: ایمازون کا ملازمین کی ٹیسٹنگ کے لیے لیبارٹری بنانے کا اعلان

کورونا وائرس: متحدہ عرب امارات میں 10 ہزار پاکستانی نوکریوں سے فارغ

امریکا میں کورونا وائرس کے باعث 66 لاکھ سے زیادہ ورکرز بے روزگار

پنجاب:

 وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گزشتہ روز کورونا وائرس کے 89 کیسز رپورٹ ہونے اور 3 ہلاکتوں کی تصدیق کی، پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 2425 ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی شرح 11 فیصد ہے اور اب تک 258 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

خیبر پختونخوا:

صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی مسلسل کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جبکہ گزشتہ روز 41 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی، صوبے میں اب تک 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 697 اور اب تک موذی مرض 31 افراد نگل چکا ہے۔

خیبر پختونخوا میں شرح اموات چار فیصد جبکہ بیماری سے شفایابی کی شرح 20 فیصد ہے۔

سندھ: 

ادھر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے میں مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھنے سے پریشانی میں اضافہ ہوا، پابندیوں پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے معاملات خراب ہوئے ہیں، سندھ حکومت کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے مزید فیصلے کرنے کے لیے آج بیٹھک لگائے گی۔

اسکے علاوہ سندھ میں ہفتے کو کورونا کے 104 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ چھ ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1318 ہے، صوبے میں ہلاکتوں کی شرح دو فیصد ہے جبکہ مجموعی طور پر 28 افراد عالمی وبا سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

بلوچستان: 

ہفتے کے روز بلوچستان میں آٹھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور یہاں کورونا وائرس کی تعداد 228 ہوگئی ہے۔ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ اب تک 95 متاثرہ افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں 1026 افراد صحت یاب:

پاکستان میں ایک طرف مسلسل کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے تو دوسری طرف بیماری سے شفا پانے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک ملک بھرمیں مختلف شہروں میں 1026 افراد صحتیاب ہوکر اپنے پاؤں پر کھڑے ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: 

پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کے لیے اے ڈی بی فنڈڈ پہلی طبی کنسائنمنٹ موصول

پاکستانی طالبعلم نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والا ڈیٹیکٹر تیار کر لیا

پاکستان میں وینٹی لیٹرز کی تیاری:

پاکستان انجینیرنگ کونسل ( پی ای سی ) نے ملک میں مقامی طور پر وینٹی لیٹز تیار کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ مقامی طور پر وینٹی لیٹرز کی تیاری کی خصوصیات اور ٹیسٹنگ کے طریقہ کار پر کئی روز سے کام جاری تھا جو مکمل کرلیا گیا ہے۔

پی ای سی کی ایکسپرٹ کمیٹی نے مقامی طور پر تیار کیے جانے والے وینٹی لیٹرز کی منظوری دی۔ وینٹی لیٹرز کی تیاری اور ٹیسٹنگ کیلئے تیز ترین طریقہ کار اپنایا گیا ہے۔

وینٹی لیٹرز کے کیلئے کونسل کو 48 ڈیزائن موصول ہوئے۔ وینٹی لیٹرز کے تکنیکی اعتبار سے بہترین تین وینٹی لیٹرز ڈیزائن کو منظوری کیلئے ڈریپ کو بھیجا گیا تھا، حتمی منظوری کے بعد پیداوار شروع ہو گی۔

کورونا وائرس کا عالمی منظر نامہ:

عالمی سطح پر کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 837 تک جا پہنچی ہے، دنیا بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 17 لاکھ 80 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ مہلک وبا سے چار لاکھ چار ہزار سے زائد مریض تندرست ہو چکے ہیں۔

امریکہ:

عالمی وبا نے چین کے بعد اٹلی میں قہر ڈھایا تھا اور اموات کے لحاظ اٹلی سب سے متاثر ہوا تھا لیکن اب تازہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس نے امریکہ میں سب سے زیادہ تباہی مچائی ہے جہاں اب تک 20 ہزار 580 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ پانچ لاکھ 33 ہزار سے زائد وبا کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔

اٹلی:

اٹلی میں کرونا وائرس کے 19,468 مریض موت کی وادی میں جا چکے ہیں، جب کہ 1 لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، اٹلی اب دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا دوسرا ملک ہے۔

اسپین:

تیسرے نمبر پر موت کا کھیل اسپین میں دیکھا گیا ہے جہاں پر اب تک 16 ہزار 606 افراد نظر نہ آنے والی بیماری سے مر چکے ہیں، ایک لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

فرانس:

اسی طرح فرانس ہلاکتوں اعتبار سے چوتھے نمبر پر ہے جہاں 13 ہزار 832 شہری موت کا شکار ہوئے ہیں اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسی طرح برطانیہ، بیلجیم، جرمنی، نیدرلینڈ، برازیل، ترکی، سوئٹزرلینڈ، سویڈن، کینیڈا، پرتگال، آسٹریا، بھارت، انڈونیشیا اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں مریضوں اور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here