پاکستانی ٹیلی کام کمپنیوں پر سائبر حملہ، ڈارک ویب پر 115 ملین صارفین کی ذاتی معلومات ‘برائے فروخت’ کا اشتہار

888

لاہور: ایک سائبرسکیورٹی کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ 115 ملین پاکستانی موبائل صارفین کی معلومات ڈارک ویب پر فروخت کے لیے پیش کی گئی ہیں۔ 

سائبرسکیورٹی کمپنی کے مطابق سائبرکرمنل جو ڈارک ویب کا وی آئی پی رکن ہے، مذکورہ ڈارک ویب پرایک اشتہار میں پاکستانیوں کی معلومات دینے کے عوض 300 بِٹ کوئنز یا 2.1 ملین ڈالر کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ڈارک ویب پر دیے گئے اشتہار کے مطابق فروخت کیلئے پیش کیا جانے والا ڈیٹا رواں ہفتے ہی ہیک کر کے چرایا گیا۔

ریوٹرز تھریٹ انٹیلی جنس (Rewterz’s Threat Intelligence) کی ٹیم نے ڈارک ویب پر موجود ٹیلی کام کمپنی کے چرائے گئے ڈیٹابیس کا تجزیہ کیا جس سے معلوم ہوا کہ اس میں صارفین کی ذاتی معلومات، رہائشی پتے، رابطہ نمبر، شناختی کوائف اور قومی ٹیکس نمبر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

ٹیلی کام کمپنیوں کا گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر میں بغیر نیلامی موبائل انٹرنیٹ شروع کرنے کا مطالبہ

جاز ٹیلی کام کا کورونا ریلیف فنڈ میں 1.2 ارب روپے امداد دینے کا اعلان

تھریٹ انٹیلی جنس ٹیم نے کہا ہے کہ پیسہ حاصل کرنے کی خاطر ڈیٹا چرا کر فروخت کرنے والے عناصر پاکستان میں سرگرم ہیں جو پرانے سائبر سکیورٹی سسٹم کو آسانی سے ہدف بنا سکتے ہیں۔

ٹیم نے مزید کہا کہ یہ ابھی واضح نہیں کہ ایک یا ایک سے زیادہ ٹیلی کام کمپنیوں کے ڈیٹا چرایا گیا ہے۔ یہ یقین سے نہیں کہا جا سکتا آیا یہ ڈیٹا ایک خلاف ورزی یا متعدد بار خلاف ورزیوں کے نتیجے میں چوری کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here