ڈیوٹی واجبات کی ادائیگی: برآمدکنندگان سے آئی بی اے این فارمیٹ میں تفصیلات طلب

ڈیوٹی واجبات آن لائن طریقے سے براہ راست بنک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی، ا یف بی آر نے نظام وضع کرلیا، برآمد کنندگان کو تفصیلات جلد فراہم کرنے کی ہدایت

495

اسلام آباد: برآمد کنندگان کو واجبات کی ادائیگی کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے اہم قدم اٹھا لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ڈیوٹی ڈرا بیک کی ادائیگی کے لیے برآمد کنندگان کو تفصیلات انٹرنیشنل بنک اکاؤنٹ نمبرکی صورت میں جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

ایف بی آر نے سیلز ٹیکس ادائیگی، فیڈرل ایکسائز ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کر دی

وفاقی مشیر خزانہ کی ایف بی آر کو کاروباری برادری کی معاونت کے لیے ٹیکس ری فنڈز کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

بلوچستان حکومت کی معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے 1.484 ارب روپے کے ٹیکسوں میں رعایت

ادارے کی جانب سےبرآمد کننندگان کو کسٹمز ڈیوٹی کی انکے بنک اکاؤنٹ میں براہ راست ادائیگی کے لیے آن لائن پیمنٹ کا ایک نظام وضع کیا گیا ہے۔

اس مقصد کے لیے برآمد کنندگان کو WEBOC  پروفائل اپ ڈیٹ کرنے اور انٹرنیشنل بنک اکاؤنٹ نمبر فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایف بی آر نے برآمد کنندگان کو ہدایت کی ہے کہ ڈیوٹی کی الیکٹرانک ٹرانسفر کی سہولت حاصل کرنے کے لیےمطلوبہ معلومات جلد از جلد فراہم کی جائیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here