یورپین وزرائے خزانہ کورونا وائرس سے متاثر رکن ممالک کے لیے بیل آؤٹ پلان پر متفق نہ ہوسکے

554

برسلز: یورپی یونین کے وزرائے خزانہ کورونا وائرس سے شدید متاثر رکن ممالک کی معاونت کے لیے بیل آؤٹ پلان پر متفق ہونے میں ناکام رہے جس کی وجہ اٹلی کا اپنی مشکلات میں کمی کے لیے کورونا بانڈز کا اجراء روکنے سے انکار ہے۔

بلاک کے وزرائے خزانہ کا منگل کو شروع ہونے والا اجلاس 16 گھنٹے (بدھ ) تک جاری رہا تاہم اٹلی کی جانب سے اپنے کورونا بانڈز کے اجراء پر اصرار کے باعث اراکین بیل آؤٹ پیکج کے اجراء پر متفق نہ ہوسکے۔

اجلاس کے اختتام پر یوروگروپ کے سربراہ ماریوسینٹینو نے کہا کہ رکن ممالک 16 گھنٹے طویل اجلاس کے دوران ایک معاہدے کے قریب پہنچنے کے باوجود ابھی کسی نتیجے سے قاصر ہیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہمارا بات چیت کا سلسلہ جمعرات کو دوبارہ شروع ہوگا۔

دوسری جانب یورپی یونین کورونا وائرس کی وباء کی لپیٹ میں آئے دنیا کے غریب ممالک کے لیے 15 ارب یورو فنڈ مختص کرے گا۔

یورپی کمیشن کی سربراہ اُرسلا وون ڈِر لیین کے مطابق ای یو کے اس فنڈ سے ان ممالک کی مدد کی جائے گی جہاں کا نظام صحت کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے کمزور ہے جبکہ اس فنڈ سے طویل المدتی اقتصادی بحالی کے لیے بھی مدد کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here