کورونا وائرس: تیل کی عالمی صنعت سے وابستہ 300 ملین افراد کی زندگیوں کو خطرات لاحق

636

دبئی: کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے موجودہ حالات سے تیل کی عالمی صنعت سے وابستہ 300 ملین افراد کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

عالمی ادارہ توانائی (آئی ای اے) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر فتیح بیرول کے مطابق آئل انڈسٹری اس وقت تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہی ہے اور اس کے عالمی معشیت، مالیاتی منڈیوں اور یہاں تک کہ روزگار کے سیکٹر پر بھی پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہزاروں لاکھوں لوگ اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: 

کورونا وائرس کے باوجود سعودی آرامکو تیل کی قیمتوں پر محاذ آرائی جاری رکھنے پر تیار

کورونا وائرس کے باعث خام تیل کی قیمت 30 ڈالر فی بیرل سے بھی کم

کورونا وائرس، امریکا کے ہنگامی اقدامات، 50 ارب ڈالر کی منظوری، تیل ذخیرہ کرنے کی ہدایت

مثال کے طور آئی اے ای نے اندازہ لگایا ہے کہ صرف ریفائنری سیکٹر اور پٹرول سٹیشنز میں اس وقت تقریباً 50 ملین افراد کا روزگار وابستہ ہے اور ہزاروں خاندانوں کو پال رہے ہیں اور اگر حالات یونہی رہے تو وہ اپنی ملازمتیں کھو دیں گے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران تیل کی طلب 20 فیصد یا 20 ملین بیرل یومیہ تک کم کر دی ہے اور تیل کی قیمتیں نصف سے بھی نیچے چلی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here