یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے لیے 10 ارب روپے جاری

116

اسلام آباد: وفاقی وزارت خزانہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے لیے 10 ارب روپے جاری کردیے۔

ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز عمر لودھی کے مطابق حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 50 ارب مختص کیے ہیں اور ان 50 ارب روپے میں سے 10 ارب روپے وزارت خزانہ نے جاری کر دیے ہیں۔

عمر لودھی نے بتایا کہ رواں ماہ کے پہلے 4 روز یوٹیلیٹی اسٹورز پر 2 ارب 30 کروڑ کی ریکارڈ سیل ہوئی جب کہ سٹورز پر صارفین کی تعداد میں کئی سو گنا اضافہ ہوا ہے۔

ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز  کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے سٹورز پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی مسلسل رہے۔

انہوں نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 67 روپے فی کلو فروحت کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here