سٹاک مارکیٹ، کے ایس ای 100 میں 652 پوائنٹس تیزی، انڈیکس 31 ہزار کی سطح عبور کر گیا

710

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے ایس ای 100 انڈیکس 652 پوائنٹس اضافے سے 31 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ہے۔

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو گزشتہ سیشن (سوموار) کو مندی کے باعث بھاری نقصان ہوا تھا۔ سوموار کے کاروباری روز کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 5.72 ملین ڈالر کے شئیرز فروخت کیے تھے، سب سے زیادہ بینکنگ سیکٹر کو نقصان ہوا تھا۔

منگل کے کاروباری روز کا آغاز ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 723 پوائنٹس اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے انڈیکس دن بھر کی 31303 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا، تاہم کاروبار کے اختتام تک انڈیکس میں 652 پوائنس اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 31231 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دیگر انڈیسز میں کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1381 پوائنٹس اضافہ سے 49403 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شئیر انڈیکس میں 424 پوائنٹس اضافہ سے22446 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں 186 کمپنیاں مثبت، 96 کمپنیاں منفی جبکہ 261 میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

سوموار کے کاروباری روز کے دوران مجموعی مارکیٹ حجم کم ہو کر 172.63 ملین رہ گئے تھے۔ میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ، ہیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ اور فوجی سیمنٹ کمپنی پوائنٹس ٹیبل پر نمایاں دکھائی دیے۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، بینکنگ اور سیمنٹ کے شعبوں نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ دیگر کمپنیوں کے مابین پاک پیٹرولیم لمیٹڈ، حب پاور کمپنی لمیٹڈ اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے بھی انڈیکس میں اضافہ کیا۔

آئی اینڈ گیس ایکسپلوریشن سیکٹر کی مارکیٹ کیپلیٹلائزیشن میں 4.67 فیصد اضافہ ہوا، پاک پیٹرولیم لمیٹڈ کمپنی مری پیٹرولیم کمپنی اور پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ نے شعبے کو گرین زون میں لے جانے کے لیے واضح کردار ادا کیا۔

اس کے علاوہ میپل لیف سیمنٹ، سیف ٹیکسٹائل اور کوہاٹ ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایک خط کے ذریعے بتایا کہ ان کی جانب سے کام کو بحال کر دیا گیا، حکومت نے انڈسٹری کو سہارا دینے کے لیے لاک ڈاؤن سے چند شعبوں کو مستثنیٰ قرار دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here