جاپان میں ایمرجنسی نافذ، 990 ارب ڈالر کے معیشت بحالی پیکیج کا اعلان 

409

ٹوکیو: جاپان میں کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے ایمرجنسی نافذ کرنے اور 990 ارب ڈالر کے معیشت بحالی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

منگل کو وزیر اعظم شنزو ایبے کے اعلان کے مطابق ایمرجنسی6 مئی تک برقرار رکھی جائے گی جس کا نفاذ دارلحکومت ٹوکیو سمیت کورونا سے متاثرہ اُن چھ علاقوں میں یکساں ہو گا جہاں جاپان کی کل آبادی کا 40 فیصد آباد ہے۔

جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے نے کورونا وائرس سے متاثرہ ملکی معشیت کی بحالی اور کاروباروں کو سہارا دینے کے لیے 108کھرب ین (990 ارب ڈالر) کے بحالی پیکیج کا بھی اعلان کیا جو کہ جاپان کی کل اقتصادی جی ڈی پی کا 20 فیصد ہے۔

اس پیکیج میں براہ راست مالیاتی اخراجات کے لئے 990 کھرب ین رکھے گئے ہیں جو کہ جاپان کی کل معشیت کا سات فیصد ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here