ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی نے پیداوارئ عمل دوبارہ شروع کردیا

1072

لاہور: ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی نے ڈیرہ غازی خان میں واقع اپنے سیمنٹ پلانٹ میں کام دوبارہ شروع کردیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک مارکیٹ کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیمنٹ پلانٹ میں پیداواری سرگرمیوں کو بحال کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے حال ہی میں تعمیراتی شعبے کیلئے اعلان کردہ  ریلیف پیکج کے بعد کیا گیا ہے۔

قبل ازیں ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ  نے کلر کہار، خیر پور اور ڈیرہ غازی خان میں واقع اپنے تمام پلانٹس کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر عارضی طور پر بند کردئیے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان نے تعمیراتی شعبے کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے اس شعبے کو 14 اپریل سے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here