جاپان کی پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مدد کی پیشکش

437

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے میں پاکستان کے عوام کے ساتھ تعاون پرجاپان کی حکومت کاشکریہ اداکیا ہے۔

پیرکو پاکستان میں جاپان کے سفیرکونی نوری مستودا نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے ملاقات کرکے وزیراعظم کے مشیرکو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے جاپان کی حکومت کی طرف سے اب تک اٹھائے جانے والے اقدامات اوران کے مجموعی اثرات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ جاپان کی حکومت مشکل کی ان ساعتوں میں پاکستان کومعاونت فراہم کررہی ہے، جاپان ضرورت پڑنے پراورحکومت پاکستان کی درخواست پر ماہرین کی صورت میں اور دیگرنوعیت کی معاونت فراہم کرنے کیلئے تیارہیں۔

جاپانی سفیرنے وزیراعظم کے مشیرسے جاپانی سرمایہ کاروں کے ان مسائل پربھی بات چیت کی جوکورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے تجارتی اورمعاشی رکاوٹوں کے باعث پیداہوئی ہیں۔

وزیراعظم کے مشیرنے پاکستان میں وباء پرقابوپانے کی کوششوں میں معاونت پرجاپان کی حکومت کاشکریہ اداکیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here