پنجاب حکومت نے متعدد صنعتی شعبوں کو لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ قرار دے دیا

713

لاہور: پنجاب حکومت نے شہریوں کو کورونا وائرس بحران سے ریلیف دینے کے لیے ایک اور اقدام کرتے ہوئے کئی صنعتوں کو لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔

پنجاب حکومت نے اپنے ایک نوٹی فکیشن کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ آٹو پارٹس، ادویات، چمڑے کے علاوہ کئی دوسری صنعتوں کو لاک ڈاؤن سے مسثتیٰ قرار دیا گیا ہے اور مذکورہ صنعتیں حفاظتی اقدامات اپناتے ہوئے کام کر سکتی ہیں۔

پنجاب حکومت کے نوٹی فکیشن میں سبزی، پھل، گوشت اور دیگر متعلقہ فیکٹریوں کو کام دوبارہ سے بحال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: لاک ڈائون کے باوجود برآمداتی مصنوعات کی مینوفیکچرنگ جاری رکھنے کی اجازت دی جائے

اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے انصاف امداد پروگرام کے تحت نچلے طبقے کو مالی امداد تقسیم کرنے کا عمل شروع ہو گیا اور ایک لاکھ 70 ہزار لوگوں کو لگ بھگ 1.50 ارب روپے منتقل کیے جا چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ بزدار نے کہا کہ حکومت شہریوں کو کھوکھلے دعوؤں کی بجائے حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کر رہی ہے۔ یہ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 31 مارچ کو ملک کی معاشی صورتحال اور غیر ملکی زرِمبادلہ کی اہمیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے ٹیکسٹائل ایکسپورٹ انڈسٹری کو لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ قرار دیا تھا۔

اسی طرح سندھ حکومت نے 24 مارچ کو روزانہ کی بنیاد پر ایکسپورٹ کے مسائل حل کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here