کورونا کے پیش نظرائیر لفٹ کا سروس 30 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان

تھوڑی سی جگہ پرلوگوں کا رش اس وائرس کے پھیلاو اور ایک دوسرے کو منتقلی کا باعث بن سکتا ہے: کمپنی

580

لاہور: معروف بس شئیرنگ سروس ائیر لفٹ  نے کورونا وائرس کے باعث اپنی سروس 30 اپریل 2020 تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کمپنی نے وائرس کی وبا کے باعث اٹھارہ مارچ کو اپنی سروس چھ اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

کمپنی کی جانب سے سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ سروس کی بندش کا یہ اقدام مہلک وائرس سے اپنے مسافروں، ٹیم کے ارکان، اور پائلٹوں کی حفاظت کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ کمپنی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور فیصلے میں کسی تبدیلی سے متعلق آگاہ کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے:

آن لائن ٹیکسی سروس ’’اوبر‘‘ نے ’’کریم‘‘ کو خريد ليا

ائیر سیال پاکستان میں پروازوں کا آغاز جون 2020ء ، بین الاقوامی روٹس کیلئے آئندہ سال کرے گی

ٹیکسی سروس کریم کا کوررونا وائرس کے باعث ڈرائیورز کو ہیلتھ انشورنس، راشن دینے کا اعلان

کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ یہ وقت احتیاط کا ہے اور تھوڑی سی جگہ پرلوگوں کا رش اس وائرس کے پھیلاو اور ایک دوسرے کو منتقلی کا باعث بن سکتا ہے لہذا ذمہ دار ادارہ ہونے کے ناطے ائیر لفٹ اپنے مسافروں سے درخواست کرتی ہے کہ وہ متبادل ذریعہ سفر اختیار کریں۔

کمپنی نے ائیر لفٹ ریلیف فنڈ کے نام سے ایک فنڈ کے قیام کابھی اعلان کیا ہے تاکہ وائرس کے باعث لاک ڈاون سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد جاسکے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here