مانگ میں کمی، ملکی آئل ریفائنریوں کے آپریشنز محدود، پلانٹس بندش کے دہانے پر

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے سودے نہ اُٹھائے، اٹک، بائیکو اور نیشنل آئل ریفائنریوں کے آپریشنز محدود یا بندش کے قریب ، پاک عرب کو پلانٹ دوبارہ کھولنے کی اجازت مل گئی

932

اسلام آباد: لاک ڈاون کی وجہ سے مانگ میں کمی کے باعث ملک کی متعدد آئل ریفائنریوں نے اپنے آپریشنز محدود یا مکمل بند کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ریفائنری لمیٹڈ ، اٹک ریفائنری لمیٹڈ اور بائیکو ریفائنری نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے پرانے سودے نہ اُٹھانے اور اپریل کے لیے سودے نہ کرنے پر اپنے آپریشنز محدود یا بند کردیے ہیں۔

اس سے قبل وزارت پٹرولیم نے سولہ مارچ کو آئل ریفائنریز کے حکام کے ساتھ میٹنگ کے بعد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کے سودے اُٹھانے کی یقین دہانی کروائی تھی ۔

اس میٹنگ کے بعد حکومت نے لاک ڈاون کے باعث مانگ میں کمی کے پیش نظر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مزید تیل درآمد کرنے سے روک دیا تھا اورمقامی ریفائنریوں سے تیل اُٹھانے کی ہدایت کی تھی ۔

یہ بھی پڑھیے:

عالمی وبا کی وجہ سے قیمتیں گرنے سے تیل پیدا کرنے والے ممالک بھی مشکلات کا شکار

گوادر میں دنیا کی تیسری بڑی آئل ریفائنری تعمیر ہوگی

کورونا ریلیف پیکیج کی فراہمی یقینی بنائیں گے، گیس ٹیرف میں اضافہ نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان

بائیکو ریفائنری کی جانب سے ڈائیریکٹر جنرل پٹرولیم ڈویژن کو خط لکھ کرآگاہ کیا گیا ہے کہ پوری کوشش کے باوجود آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے سودے نہیں اُٹھائے گئے لہذا مانگ اور سپلائی کی صورتحال بہتر ہونے تک آپرینشنز بند کیے جارہے ہیں۔

ادھر نیشنل آئل ریفائنری کی بندش کے بعد آٹک آئل ریفائنری کی جانب سے اپنا سب سے  بڑا پلانٹ کردیا گیا تھا تاہم اب اسے دو سے تین دن تک روزانہ  12  سے 13  ہزار بیرل تیل ریفائن کرنے کےلیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد ریفائنری کی تیل ذخیرہ کرنے کی صلاحیت پوری ہونے پر اسکی بندش یقینی ہے۔

ایسا ہونے کی صورت میں شمالی پوٹوہاری ریجن سے گیس سپلائی محدود ہونے سے متعلق بھی حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

ادھر حکومت نے پاک عرب ریفائنری کو بندش کے بعد آپریشنز بحال کرنے کی اجازت دے دی ہے تاہم یہ واضح ہے کم مانگ کی وجہ سے پارکو اپنی پوری صلاحیت کو بروئے کار نہیں لائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here