مارچ میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 10 سال کی کم ترین سطح پر رہی

651

اسلام آباد: کورونا وائرس اور لاک ڈائون کی وجہ سے کاروبار، صنعتیں، ٹرینیں وغیرہ بند ہیں جس کے باعث مارچ 2020ء کے دوران گزشتہ 10 سال کے مقابلہ میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت سب سے کم رہی ہے۔

عارف حبیب لمیٹڈ کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق 2006ء کے بعد مارچ 2020ء میں تیل کی فروخت 1.03 ملین ٹن تک کم ہو گئی جو گزشتہ 10 سالوں کے دوران کسی ایک مہینہ کے دوران ہونے والے سب سے کم فروخت ہے۔

فروری 2020 کے دوران فرخت کا حجم 1.1 ملن ٹن رہا تھا جبکہ مارچ 2019ء کے دوران آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی فروخت 1.46 ملین ٹن رہی تھی۔

اس طرح مارچ 2019ء کے مقابلہ میں مارچ 2020ء کے دوران تیل کی فروخت میں 29 فیصد جبکہ فروری 2019ء کے مقابلہ میں مارچ 2020ء کے دوران تیل کی فروخت میں 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عاف حبیب لمیٹڈ کے تجزیہ کار ارسلان حبیب نے کہا ہے کہ فروری کے مقابلہ میں مارچ میں زیادہ دن ہوئے ہیں لیکن پھر بھی تیل کی فروخت کم ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے تحتفظ کے لئے لاک ڈائون کے اقدامات سے تیل کی فروخت میں کمی ہوئی ہے۔ مارچ 2019ء کے مقابلہ میں مارچ 2020ء کے دوران فرنس آئل کی فروخت میں 63 فیصد جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 32 فیصد اور پٹرول کی فروخت میں 15 فیصڈ کمی ریکاڈ کی گئی ہے جس کے باعث تیل کی مجموعی فروخت مارچ 2019ء کے مقابلہ میں 29 فیصد اور فروری 2020ء کے مقابلہ میں 7 فیصد کم ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے 9 مہینوں کے دوران تیل کی مجموعی فروخت 10 فیصد کی کمی سے 12.28 ملین ٹن تک کم ہوئی ہے جبکہ اس دوران ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 15 فیصد اور فرنس آئل کی فروخت میں 26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here