ترکی کرفیو،  20 سال سے کم عمر افراد کے نکلنے پرپابندی، 31 شہر  بند 

760

انقرہ: ترکی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے  جزوی کر فیو نافذ کرتے ہوئے   20 سال سے کم عمر کے نوجوانوں پر گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگا ن نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جن نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے ان میں کہا گیا ہے کہ 20 سال سے کم اور 65 سال سے زائد عمر افراد گھروں سے باہر جانے  پر پابندی عائد کر دی۔

انہوں نے کہا کہ ترکی نے بھی اس بیماری پر قابو پانے کے لئے، نقل و حمل کے راستے اور اشیائے خوردونوش، طبی اور سینیٹری سے متعلق مصنوعات کو چھوڑ کر تمام گاڑیوں کے لئے 31 استنبول سمیت شہروں کی سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر صحت فرحتین کوکا نے  کہا کہ جمعہ کے روز کورونا کے پھیلنے سے ترکی میں اموات کی تعداد بڑھ کر 425 ہوگئی  ہے، جبکہ اس بیماری سے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد20000 سے زیادہ ہوگئی۔

اردگان نے کہاکہ جمعہ کی نصف شب سے 20 سال سے کم عمر لوگوں کے لئے جزوی کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اردگان نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ابتدائی طور پر شہر کی سرحدوں کو 15 دن تک بند رہیں گی  تاہم اگر ضرورت پڑی تو اس مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوامی اجتماعات، مقامات، پبلک ٹرانسپورٹ، گروسری سٹورز اور کام کی جگہوں پر ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here