اسلام آباد انتظامیہ کی موبائل بینکنگ مرچنٹس کو 5 دنوں کے لیے دکانیں کھولنے کی اجازت

716

اسلام آباد: لاک ڈاؤن کی وجہ سے دکانیں بند ہیں لیکن اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) نے سرکاری و نجی ملازمین کے لیے تنخواہیں گھر بھیجنے کے لیے موبائل بینکنگ مرچنٹس کو مزید پانچ روز تک دکانیں کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، موبائل بینکنگ مرچنٹس 7 اپریل تک کھلے رہے گے۔ 

سرکاری و نجی ملازمین کی مشکلات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے موبائل بینکنگ مرچنٹس کو دکانیں کھولنے میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ آپریشنل وقت تین گھنٹوں کا رکھا گیا ہے۔

اس سے پہلے 30 مارچ کو دی جانے والی ہدایت کی مدت 2 اپریل کو ختم ہو گئی تھی لیکن ڈپٹی کمیشنر کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے درخواستیں موصول ہونے کے بعد مدت اسلام آباد انتظامیہ نے 7 اپریل تک مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

 لاک ڈاون، انیٹ کاٹرن استعمال 15 فیصد بڑھ گیا، سروس متاثر، کمپنیوں کا پابندیاں نرم کرنے کا مطالبہ

گھر سے کام کی سہولت، دنیا بھر میں لیپ ٹاپس، میمری چپس، انٹرنیٹ ڈیٹا کی مانگ میں ریکارڈ اضافہ

درخواست میں کہا گیا کہ رینجرز، پولیس، فوجی اہلکار جو دوسرے صوبوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں انہیں گھروں میں تنخواہ بھیجنے کا وقت نہیں مل رہا تھا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقت نے کہا کہ یہ فیصلہ تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد اعتماد میں لے کر کیا گیا ہے اور مذکورہ شہر میں تمام حفاظتی اقدامات لاگو کیے گئے تھے۔

اسلام آباد میں 900 کے قریب مائیکرو بینکنگ مرچنٹس بشمول ایزی پیسہ، یو پیسہ، جاز کیش، اور دیگر آن لائن پیمنٹ سروسز کام کر رہی ہیں جبکہ اسلام آباد میں 2000 سے زیادہ ریٹیلرز ہیں جو صرف موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ٹاپ اپس فراہم کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے حال میں اپنی رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے انٹرنیٹ ٹریفک میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here